پلیا گاؤں کے باشندوں پر پولیس کارروائی دلت مخالف ذہنیت کا مظہر: پرینکا گاندھی

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھیر کمار نے بتایا کہ پولیس پر حملے کے ملزم گرام پردھان سمیت دیگر خاطیوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے، جلد ہی فرار ملزمین کی ملکیت قرق کی جائے گی۔

پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری اور اترپردیش انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے اعظم گڑھ کے روناپار علاقے میں پولیس پر حملے کے ملزم مقامی افراد پر پولیس کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے دلت مخالف ذہنیت کا مظہر قرار دیا ہے۔ پرینکا واڈرا نے پیر کو ٹوئٹ کیا کہ "اعظم گڑھ روناپور کے پلیا گاؤں میں یوپی پولیس کے ذریعہ دلت کنبوں پر حملہ کرنے کی خبر آرہی ہے۔ وہاں کئی مکانوں کو توڑا گیا، سینکڑوں پر مقدمہ درج کیا۔ یہ حکومت کی دلت مخالف ذہنت کا مظہر ہے۔ فوراً خاطیوں کے اوپر کارروائی ہو اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ منگل کو علاقے کے پلیا گاؤں ڈاکٹر کے ساتھ مارپیٹ کے واقعہ کی جانچ کرنے گئے پولیس اہلکار پر مقامی افراد نے حملہ کر دیا تھا جس میں دو سپاہی زخمی ہوگئے تھے۔ اس سلسلے میں متاثر ڈاکٹر اور پولیس کی جانب سے دو الگ الگ معاملے درج کیے گئے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں 24 نامزد افراد کے ساتھ 115 نامعلوم افراد کے خلا ف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھیر کمار نے بتایا کہ پولیس پر حملے کے ملزم گرام پردھان سمیت دیگر خاطیوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ جلد ہی فرار ملزمین کی ملکیت قرق کی جائے جائے گی۔ ادھر پولیس کارروائی کے خلاف پارٹی کی ضلع اکائی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔