یمنا میں زہرآلود جھاگ: کانگریس کا عام آدمی پارٹی پر حملہ، کہا- 'کیجریوال نے 8 سال میں صرف جھوٹے وعدے کئے!'

کانگریس لیڈر سندیپ دیکشت نے دہلی ماڈل پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’کیجریوال نے 8 سالوں کے دوران صرف جھوٹے وعدے کئے ہیں اور تاحال ایک بھی سیوریج کلیننگ فیکٹری (ایس ٹی پی) قائم نہیں کی گئی ہے‘‘

یمنا میں زہر آلود جھاگ / Getty Images
یمنا میں زہر آلود جھاگ / Getty Images
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: چھٹھ کے تہوار کی آمد کے ساتھ ہی راجدھانی دہلی میں یمنا ندی کے حوالہ سے سیاست تیز ہو گئی ہے۔ بی جے پی اور انڈین نیشنل کانگریس نے کیجریوال حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس لیڈر سندیپ دکشت نے دہلی ماڈل پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’کیجریوال نے 8 سال تک صرف جھوٹے وعدے کئے اور اب تک ایک بھی سیوریج کلیننگ فیکٹری (ایس ٹی پی) قائم نہیں کی گئی ہے۔‘‘ سندیپ دیکشت نے کچھ اعداد و شمار بھی پیش کئے، جن سے یہ معلوم چلتا ہے کہ تاحال ندی کی صفائی کے نام پر کتنی رقم خرچ کی جا چکی ہے۔

کانگریس لیڈر سندیپ دیکشت نے کیجریوال پر حملہ کرتے ہوئے کہا، "یمونا ندی اتنی گندی کیوں؟ اروند کیجریوال نے 8 سالوں کے دوران صرف جھوٹے وعدے کئے اور تاحال ایک بھی گندا پانی صاف کرنے کا کارخانہ (ایس ٹی پی) قائم نہیں کیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یمنا کی صفائی پر کل 654 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے 619 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں اور دہلی حکومت نے صرف 35 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، جبکہ اس کی تشہیر کے لئے ریاستی حکومت 100 گنا زیادہ پیسہ خرچ کر چکی ہےے، یہ ہے اصل دہلی ماڈل ہے۔


قبل ازیں، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے دہلی حکومت پر چھٹ پوجا سے پہلے جھاگ کو ہٹانے کے لیے یمنا میں زہریلے کیمیکل چھڑکنے کا الزام عائد کیا تھا۔ بی جے پی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے، عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور دہلی جل بورڈ کے وائس چیئرمین سوربھ بھردواج نے کہا، ’’بی جے پی لیڈروں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں کچھ سیکھنا چاہیے۔ ڈی جے بی کی 'اینٹی فومنگ' کیمیکل ٹیکنالوجی کی تائید مرکزی حکومت کے این ایم سی جی (نیشنل مشن فار کلین گنگا) کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔