وزیر اعظم کسانوں کو کوئی پرساد نہیں دے رہے، یہ ان کا جائز حق ہے: پی ایم کسان فنڈ پر کانگریس

کانگریس نے 'پردھان منتری کسان سمان ندھی' اسکیم کی 17ویں قسط کے اجراء سے قبل اس کی خبروں کے حوالہ سے وزیر اعظم پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ کسانوں کو دیا جا رہا 'پرساد' نہیں ہے، بلکہ یہ ان کا جائز ہے

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کانگریس نے منگل کو 'پردھان منتری کسان سمان ندھی' اسکیم کی 17ویں قسط کے اجراء سے قبل اس کی خبروں کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ کسانوں کو دیا جا رہا 'پرساد' نہیں ہے، بلکہ یہ ان کا جائز ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ جیسے ہی 'ایک تہائی وزیر اعظم' نے 9 جون کو چارج سنبھالا، ایسی خبریں آئیں کہ پہلی فائل جس پر وزیر اعظم نے دستخط کیے ہیں وہ 'پردھان منتری سمان ندی کی کی 17ویں قسط کے اجراء سے متعلق ہے۔

رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’آج پھر خبروں کا وہی عنوان سب جگہ ہے - ایک تہائی وزیر اعظم ’پردھان منتری کسان سمان ندھی‘ کی 17ویں قسط جاری کریں گے۔‘‘ کانگریس لیڈر نے کہا، ’’نان بائیلاجیکل وزیر اعظم کسانوں کو کوئی پرساد نہیں دے رہے ہیں۔ یہ ان کا جائز حق ہے‘


وزیر اعظم مودی منگل کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کا دورہ کریں گے۔ مسلسل تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم بننے کے بعد وارانسی کا یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا۔‘‘

وزیر اعظم اس دورے کے دوران 'وزیر اعظم-کسان سمان سمیلن' میں شرکت کریں گے اور 9.26 کروڑ کسانوں کے لیے 20,000 کروڑ روپے کی رقم جاری کریں گے۔

تیسری بار حلف لینے کے بعد وزیر اعظم مودی نے جس پہلی فائل پر دستخط کیے وہ 'پردھان منتری کسان سمان ندھی' کی 17ویں قسط کے اجراء سے متعلق تھی۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق، اس عزم کو جاری رکھتے ہوئے، مودی پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) کے تحت تقریباً 9.26 کروڑ مستفید کسانوں کو 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی قسطیں براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر کے ذریعے جاری کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔