مودی نے چوکیداری ٹھیک سے نہیں کی: راہل گاندھی
سلطان پور: کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے چوکیداری صحیح طریقے سے نہیں کی اگر چوکیداری ٹھیک سے کی ہوتی تو ان کے سامنے سے وجے مالیا اور نیرو مودی فرار ہونے میں کامیاب نہ ہوتے۔
سلطان پور لوک سبھا سے کانگریس امیدوار ڈاکٹر سنجے سنگھ کی حمایت میں راہل گاندھی نے دھنمور بازار میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’لوک سبھا میں ڈیڑھ گھنٹے تک بیان بازی کرنے والے نریندر مودی میرے چار سوالوں کا جواب اب تک نہیں دے سکے۔ ملک کے عوام کے ساتھ میں بھی نریندر مودی کو اچھی طرح پہچان گیا ہوں۔‘‘
راہل گاندھی کے اسٹیج پر پہنچتے ’چوکیدار چور ہے‘ کے نعرے لگے۔ انہوں ’’ایک طرف میں ہوں، اور دوسری طرف جھوٹ بولنے والے وزیراعظم اور ان کے چاہنے والے 15 لوگ ہیں۔ اب آپ کو طے کرنا ہے کہ اپنا قیمتی ووٹ کسے دیں گے۔ ‘‘
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت بنتے ہی 12 ہزار سے کم آمدنی والے لوگوں کو 72 ہزار روپے سالانہ ملنا شروع ہو جائیں گے۔یہ رقم انہیں اس وقت تک دیا جائے گی جب تک ان کی آمدنی 12 ہزار روپے مہینہ سے زیادہ نہیں ہو جائے گی۔
کانگریس صدر نے کہا کہ 526 کروڑ کا رافیل سودا 1600 کروڑ میں کیوں کیا گیا۔یہ سودہ ایچ اے ایل کے ہاتھ سے چھین کر انل امبانی کو کیوں دیاگیا۔ ان کے 56 انچ کے سینہ ہونے کا دعوی بھی جھوٹا ثابت ہوا ہے۔
راہل گاندھی نے کہا ’’اب تک میں پانچ انتخابات کرناٹک، گجرات، چھتیس گڑھ، راجستھان، مدھیہ پردیش اور اب 2019 لڑ رہا ہوں۔. یہ الیکشن ناانصافی و انصاف کے بیچ کا انتخابات ہو رہا ہے۔‘‘ بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ راہل مودی نے پندرہ بیس امیروں کو لاکھوں کروڑوں روپے تقسیم کردیئے ہیں اور کانگریس پارٹی ملک کے 25 کروڑ غریب کو ہر سال 72 ہزار سالانہ دے تو کیا غلط ہے۔
انہوں نے بے روزگاری پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال دو کروڑ بے روزگاروں کو روزگار، کسان فصل کی صحیح قیمت اور 15 لاکھ روپے دینے کی بات کہی تھی لیکن اس الیکشن میں اس کی بات تک نہیں کر رہے ہیں ہے۔ اس کے لیے انہیں عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔