اب پانچ ریاستوں میں کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹس پر نظر نہیں آئے گی پی ایم مودی کی تصویر

الیکشن کمیشن نے 5 ریاستوں میں انتخابات کے لیے تاریخوں کا اعلان کر دیا، اس کے ساتھ ہی مثالی ضابطہ اخلاق کا نفاذ ہو گیا ہے، اب ان ریاستوں میں کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹس پر پی ایم مودی کی تصویر بھی نہیں ہوگی۔

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے سبب اب پانچ ریاستوں میں کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹس پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر نہیں ہوگی۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت پانچ انتخابی ریاستوں میں لوگوں کو دیئے جا رہے کووڈ سرٹیفکیٹس سے وزیر اعظم کی تصویر کو باہر کرنے کے لیے کووِن پلیٹ فارم پر کچھ فلٹر لگائے گا۔

واضح رہے کہ انتخابی کمیشن نے ہفتہ کے روز پانچ ریاستوں اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ، منی پور اور گوا میں اسمبلی انتخابات کے پروگراموں کا اعلان کیا اور ساتھ میں مثالی ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو گیا۔ پنجاب، اتراکھنڈ اور گوا میں جہاں 14 فروری کو ایک ہی مرحلہ میں ووٹنگ ہوگی، وہیں منی پور میں 27 فروری اور 3 مارچ کو دو مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔ اتر پردیش میں 10 فروری سے 7 مارچ تک سات مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔ سبھی پانچ ریاستوں میں ووٹ شماری 10 مارچ کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔