پی ایم مودی کے بھائی کا جنتر-منتر پر مظاہرہ، ملک میں مغربی بنگال راشن ماڈل نافذ کرنے کا مطالبہ

اے آئی ایف پی ایس ڈی ایف کے 9 مطالبات ہیں جن میں مناسب شرح کی دکانوں سے فروخت کیے جانے والے چاول، گیہوں اور چینی کے ساتھ ہی خوردنی تیل اور دالوں پر ہونے والے نقصان کے لیے معاوضے کا مطالبہ بھی شامل ہے

تصویر قومی آواز/ نوین
تصویر قومی آواز/ نوین
user

قومی آواز بیورو

وزیر اعظم نریندر مودی کے بھائی اور آل انڈیا فیئر پرائس شاپ ڈیلرس فیڈریشن (اے آئی ایف پی ایس ڈی ایف) کے نائب سربراہ پرہلاد مودی نے آج جنتر-منتر پر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ آل انڈیا فیئر پرائس شاپ ڈیلرس فیڈریشن کی طرف سے کچھ مطالبات کے پیش نظر پرہلاد مودی اور تنظیم کے دیگر اراکین جنتر-منتر پر اکٹھا ہوئے اور نعرہ بازی کی۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ اے آئی ایف پی ایس ڈی ایف کا نمائندہ وفد جلد ہی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک عرضداشت پیش کرے گا۔ انھوں نے بتایا کہ عرضداشت میں تنظیم کے مطالبات کو فہرست بند کیا جائے گا اور ان سے وزیر اعظم کو مطلع کرایا جائے گا۔

تصویر قومی آواز/ نوین
تصویر قومی آواز/ نوین
تصویر قومی آواز/ نوین

دراصل اے آئی ایف پی ایس ڈی ایف کے 9 مطالبات ہیں جن میں مناسب شرح کی دکانوں سے فروخت کیے جانے والے چاول، گیہوں اور چینی کے ساتھ ہی خوردنی تیل اور دالوں پر ہونے والے نقصان کے لیے معاوضے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ وہ مفت تقسیم کے مغربی بنگال راشن ماڈل کو پورے ملک میں نافذ کیے جانے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔ پرہلاد مودی کا کہنا ہے کہ اے آئی ایف پی ایس ڈی ایف بدھ کو قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ کرے گا، جس میں آگے کی پالیسی طے کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔