چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے درمیان خواتین اور نوجوان ووٹروں سے پی ایم مودی کی اپیل

اب تک ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کے پانچ مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ آج ہفتہ کو چھٹے مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ملک بھر کی 58 نشستوں پر ووٹروں کا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھروں سے نکل رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی / ویڈیو گریب</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: اب تک ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کے پانچ مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ آج ہفتہ کو چھٹے مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ملک بھر کی 58 نشستوں پر ووٹروں کا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھروں سے نکل رہے ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ پی ایم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا، ’’جب لوگ جڑے رہتے ہیں، تو جمہوریت پروان چڑھتی ہے۔‘‘ انہوں نے ووٹروں سے بڑی تعداد میں پولنگ بوتھ پر پہنچنے اور اپنا ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، "میں چھٹے مرحلے میں ووٹ ڈالنے والوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتا ہوں۔ ہر ووٹ کا شمار ہوتا ہے، اپنے ووٹ کی گنتی کروائیں۔ جمہوریت خاص طور پر اس وقت پھلتی پھولتی ہے جب اس کے لوگ انتخابی عمل سے جڑے اور سرگرم ہوں۔ خاص طور پر خواتین اور نوجوان ووٹروں سے اپیل ہے کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔‘‘


پی ایم مودی نے کہا کہ ہر ووٹ بہت اہم ہے۔ آپ کا ووٹ بھی اتنا ہی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب انتخابی عمل میں عوام کی بھرپور شرکت ہو تب ہی جمہوریت پھلتی پھولتی اور متحرک نظر آتی ہے۔ خیال رہے کہ ملک کی جن 58 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے، ان میں سے یوپی کی 14، دہلی کی 7، ہریانہ کی 10، جھارکھنڈ کی 4، مغربی بنگال اور بہار کی 8-8، جموں و کشمیر اور اوڈیشہ کی ایک ایک سیٹ شامل ہے۔

چھٹے مرحلے میں جن بڑے ناموں کی قسمت داؤ پر لگی ہوئی ہے ان میں منوج تیواری، کنہیا کمار، مینکا گاندھی، بھوجپوری اداکار دنیش لال یادو نرہوا، ہریانہ کے سابق سی ایم منوہر لال کھٹر، مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، محبوبہ مفتی، راؤ اندرجیت سنگھ شامل ہیں۔ ان سب کی قسمت کا فیصلہ آج ای وی ایم میں قید ہو جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔