فوج کی آڑ میں ناکامیاں چھپانا چاہتے ہیں مودی: پائلٹ

راجستھان کے نائب وزیراعلی سچن پائلٹ نے وزیراعظم نریندر مودی پر عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ فوج کی بہادری کی آڑ میں اپنی ناکامیابیوں کو چھپانا چاہتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے ڈپٹی وزیراعلی سچن پائلٹ نے وزیراعظم نریندر مودی پر عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ فوج کی بہادری کی آڑ میں اپنی پانچ سالوں کی ناکامیابیوں کو چھپانا چاہتے ہیں۔

ریاستی کانگریس صدر سچن پائلٹ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی لوک سبھا انتخابات کے دوران ان کے معیاد کار میں راجستھان میں ندیوں کو جوڑنے، ہوائی اڈوں کی تعمیرکرنے، یونیورسٹی کھولنے، سڑکوں پر پل بنانے اور کسانوں اور مزدوں کی بھلائی کے منصوبوں کو شمارکیا جانا چاہئے لیکن وہ اپنی رپورٹ کارڈ چھپانے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی عزت پورا ملک کرتا ہے، فوج کا سیاسی استعمال نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے دوران مودی نے کہا تھا کہ اس سے نکسلی اور علیحدگی پسندوں کی سرگرمیاں بند ہوجائیں گی لیکن ان میں کوئی کمی نہیں آئی اور یہ مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے گڈچرولی میں نکسلیوں نے 16 جوانوں کو ہلاک کردیا۔ کچھ دنوں پہلے چھتیس گڑھ میں نکسل وادیوں نے بی جے پی کے ایم ایل اے کو قتل کردیا اوربھی کئی واقعات ہوتے رہے ہیں۔


مودی حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام: سندھیا

ساگر: سابق مرکزی وزیر اور ایم پی جیوتراتیہ سندھیا نے مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ سندھیا مدھیہ پردیش میں ضلع ساگر کے سیہورا میں کانگریس پارٹی کے انتخابی اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ساگر سے ان کا روحانی رشتہ ہے۔ یہ ان کی دادی کی جائے پیدائش ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 33 برسوں سے ساگر سے بی جے پی کے رکن پارلیمان منتخب ہوئے ہیں، لیکن بنڈیل کھنڈ کو پسماندگی سے چھٹکارا نہیں ملا ۔ پانچ سال گزر چکے ہیں لیکن وزیراعظم نریندر مودی نے اجلاس کرنے کی اب یاد آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے چار ماہ بعد قرض معافی سے متعلق سوال پوچھنے والوں سے پوچھنا چاہئے کہ وہ پانچ برس میں پندرہ لاکھ روپے غریب اکاؤنٹس کیوں نہیں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نیائے(انصاف) کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔