پی ایم مودی نے ’ڈیپ فیک‘ کو بتایا فکر انگیز موضوع، بچاؤ کے لیے کی خصوصی اپیل

پی ایم مودی نے اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے ذریعہ ڈیپ فیک تیار کرنے پر فکر ظاہر کیا اور کہا کہ میڈیا کو اس بحران سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی، تصویر یو این آئی</p></div>

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

اے آئی یعنی آرٹیفیشیل انٹلیجنس (مصنوعی ذہانت) موجودہ دور میں ایک انقلاب کی طرح ہے جس نے ٹیکنالوجی کو ایک نئی سمت و رفتار عطا کر دی ہے۔ لیکن اے آئی کے منفی اثرات بھی نظر آنے لگے ہیں۔ ’ڈیپ فیک‘ کچھ ایسا ہی معاملہ ہے جس کو لے کر کئی مشہور ہستیاں فکر کا اظہار کر چکی ہیں۔ اب وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس تعلق سے فکر مندی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے بی جے پی کے ذریعہ منعقد دیوالی ملن تقریب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ اظہارِ فکر کیا۔

پی ایم مودی نے اے آئی کے ذریعہ ’ڈیپ فیک‘ تیار کرنے کو لے کر فکر ظاہر کرتے ہوئے میڈیا سے خصوصی اپیل بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا کو اس بحران سے متلعق لوگوں کو آگاہ کرنا چاہیے۔ دراصل گزشتہ دنوں اداکارہ رشمکا مندانا اور کاجول کی ڈیپ فیک ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں جس نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ویڈیوز میں جسم کسی اور کا ہے اور چہرہ رشمکا مندانا اور کاجول کا استعمال کیا گیا ہے۔ پہلی نظر میں دیکھنے سے ویڈیوز بالکل اصلی معلوم پڑتے ہیں، لیکن اے آئی کا استعمال کر بڑی صفائی سے یہ ویڈیوز بنائے گئے ہیں۔ امیتابھ بچن جیسی شخصیت نے اس طرح کی ڈیپ فیک ویڈیوز پر سخت اعتراض کیا اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ مرکزی حکومت بھی اب اس معاملے میں بہت سنجیدہ دکھائی دے رہی ہے۔


بہرحال، جمعہ کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کچھ دیگر امور پر بھی اپنی بات رکھی۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کو ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کی خواہش رکھتے ہیں اور وہ ایسا صرف کہہ کر نہیں، بلکہ زمین پر اتار کر دکھانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے ’ووکل فار لوکل‘ کی اپیل کو لوگوں کی حمایت ملی ہے جس کا فائدہ صاف دکھائی دے رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔