پی ایم مودی پھر وارانسی سے لڑیں گے لوک سبھا انتخاب، یوپی کی 50 دیگر سیٹوں پر بھی امیدوار کا اعلان، دیکھیے فہرست

جن 51 امیدواروں کا اعلان ہوا ہے ان میں 5 خاتون امیدوار ہیں، اسمرتی ایرانی امیٹھی پارلیمانی حلقہ سے اور بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی متھرا پارلیمانی حلقہ سے ایک بار پھر انتخابی میدان میں نظر آئیں گی۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی / ٹوئٹر</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی / ٹوئٹر

user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا انتخاب 2024 کے لیے بی جے پی نے بگُل بجا دیا ہے۔ 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر بی جے پی نے ملک کی تقریباً سبھی ریاستوں میں انتخابی سرگرمیوں کو عروج پر پہنچا دیا ہے۔ سب سے زیادہ پارلیمانی سیٹ والی ریاست اتر پردیش میں سب سے زیادہ امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ اتر پردیش میں 80 پارلیمانی سیٹ ہیں جن میں سے 51 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بی جے پی کی پہلی فہرست کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر وارانسی پارلیمانی حلقہ سے قسمت آزمائی کریں گے۔ جن 51 امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوا ہے ان میں پانچ خاتون امیدوار ہیں۔ ان میں سے اسمرتی ایرانی امیٹھی پارلیمانی حلقہ سے اور بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی متھرا پارلیمانی حلقہ سے ایک بار پھر انتخابی میدان میں نظر آئیں گی۔ علاوہ ازیں دھورہرا سے ریکھا ورما، فتح پور سے سادھوی نرنجن جیوتی اور لال گنج سے نیلم سونکر میدان میں اتریں گی۔ آئیے نیچے دیکھتے ہیں بی جے پی نے کس امیدوار کو کس پارلیمانی حلقہ سے ٹکٹ دیا ہے۔


نریندر مودی (وارانسی)، پردیپ کمار (کیرانہ)، ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان (مظفر نگر)، اوم کمار (نگینہ)، گھنشیام لودھی (رامپور)، پرمیشور لال سینی (سنبھل)، کنور سنگھ تنور (امروہہ)، ڈاکٹر مہیش شرما (گوتم بدھ نگر)، ڈاکٹر بھولا سنگھ (بلند شہر)، ہیما مالنی (متھرا)، ستیہ پال سنگھ بگھیل (آگرہ)، راج کمار چاہر (فتح پور سیکری)، راجویر سنگھ عرف راجو بھیا (ایٹہ)، دھرمیندر کشیپ (آنولہ)، ارون کمار ساگر (شاہجہاں پور)، اجئے مشرا ٹینی (کھیری)، ریکھا ورما (دھورہرا)، راجیش ورما (سیتاپور)، جئے پرکاش راوت (ہردوئی)، اشوک کمار راوت (مشرخ)، ساکشی مہاراج (اناؤ)، کوشل کشور (موہن لال گنج)، راجناتھ سنگھ (لکھنؤ)، اسمرتی ایرانی (امیٹھی)، سنگم لال گپتا (پرتاپ گڑھ)، مکیش راجپوت (فرخ آباد)، ڈاکٹر رام شنکر کٹھیریا (ایٹاوا)، سبرت پاٹھک (قنوج)، دیویندر سنگھ بھولے (اکبرپور)، بھانو پرتاپ سنگھ ورما (جالون)، انوراگ شرما (جھانسی)، کنور پشپیندر سنگھ چندیل (حمیر پور)، آر کے سنگھ پٹیل (باندا)، سادھوی نرنجن جیوتی (فتح پور)، (اوپندر سنگھ راوت (بارابنکی)، للو سنگھ (فیض آباد)، رتیش پانڈے (امبیڈکر نگر)، ساکیت مشرا (شراوستی)، کیرتی وردھن سنگھ عرف راجہ بھیا (گونڈا)، جگدمبیکا پال (ڈمریا گنج)، ہریش دویدی (بستی)، پروین کمار نشاد (سنت کبیر نگر)، پنکج چودھری (مہاراج گنج)، روی کشن (گورکھپور)، وجئے کمار دوبے (کشی نگر)، کملیش پاسوان (بانس گاؤں)، نیلم سونکر (لال گنج)، دنیش لال یادو نرہوا (اعظم گڑھ)، رویندر کشواہا (سلیم پور)، کرپاشنکر سنگھ (جونپور)، ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے (چندولی)۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔