2 اکتوبر: وزیر اعظم مودی نے مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی جینتی کے موقع پر مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مختلف رہنماؤں نے بھی گاندھی جی کے اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی جینتی کے موقع پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 2 اکتوبر کو ہندوستان کے دوسرے وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی بھی جینتی منائی جاتی ہے، اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے انہیں بھی یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پیغام میں لکھا، ’’تمام ہم وطنوں کی طرف سے محترم باپو کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی زندگی اور اصول، جو سچائی، ہم آہنگی اور مساوات پر مبنی تھے، ہمیشہ ہم وطنوں کے لیے مشعل راہ بنے رہیں گے۔‘‘ وزیر اعظم مودی نے راج گھاٹ پر جا کر مہاتما گاندھی کو پھولوں کی چادر بھی پیش کی۔


اس کے علاوہ، وزیر اعظم مودی نے لال بہادر شاستری کو یاد کرتے ہوئے ایک اور پیغام میں لکھا، "ملک کے جوانوں، کسانوں اور عزت نفس کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جی کو ان کی جینتی پر انتہائی عزت کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔"

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا، "بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کو ان کی جینتی پر شت شت نمن (ہزاروں سلام)۔ باپو کے اصول اور ان کے خیالات ہمیں تحریک دیتے ہیں۔ ہمیں باپو کے خیالات کی پیروی کرنی چاہیے اور ان کو آگے بڑھانے کا عزم کرنا چاہیے۔ باپو کے دکھائے ہوئے راستے اور ان کی تعلیمات سے معاشرے میں بھائی چارہ اور ہم آہنگی کا ماحول قائم ہوگا اور ملک ترقی کرے گا۔"


انہوں نے ایک اور پیغام میں لکھا، ’’سادگی اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال، سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جی کی جینتی پر انہیں انتہائی عزت کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ شاستری جی کی زندگی سے تحریک لے کر قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کا ہمیں عہد کرنا چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔