پی ایم مودی نے سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پر کی خصوصی گزارش!

وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری رشتے مضبوط ہونے چاہئیں اور سرمایہ کاری کی توسیع سے دونوں فریق کو فائدہ ہوگا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد سلمان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اس دوران انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انھوں نے گفتگو کے دوران خصوصی طور پر گزارش کی کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری رشتے مضبوط ہونے چاہئیں اور سرمایہ کاری کی توسیع سے دونوں فریق کو فائدہ ہوگا۔ ساتھ ہی پی ایم مودی نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ایک بار پھر ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

وزارت خارجہ کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق بات چیت کے دوران پی ایم مودی نے ہندوستانی معیشت میں سعودی سرمایہ کاروں کے لیے مواقع کا تذکرہ کیا۔ وزیر اعظم دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں لیڈروں نے 2019 میں قائم دو فریقی پالیسی پر مبنی شراکت داری کونسل کے کام کا تجزیہ کیا اور ہند-سعودی شراکت داری کی مستقل ترقی پر اظہار اطمینان کیا۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایم مودی نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کی اپنی خواہش ظاہر کی ہے۔ انھوں نے ان مواقع کو نشان زد کیا جو ہندوستانی معیشت سعودی سرمایہ کاروں کو فراہم کرتی ہے۔ دونوں لیڈر ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان خصوصی دوستی اور دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان آپسی روابط کے جذبہ کے مطابق کووڈ-19 وبا کے خلاف ایک دوسرے کی کوششوں کو حمایت دینا جاری رکھنے پر متفق ہوئے۔ انھوں نے آپسی مفادات کی مقامی اور بین الاقوامی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔