پی ایم مودی نے ’پرائم منسٹر میوزیم‘ کا کیا افتتاح، ملک کے سبھی وزرائے اعظم کی اہم جانکاریاں محفوظ
پرائم منسٹر میوزیم کو تیار کرنے میں تقریباً 271 کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے۔ اسے 2018 میں منظوری ملی تھی اور چار سال کے اندر یہ بن کر تیار ہو گیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اس ’پرائم منسٹر میوزیم‘ کا افتتاح کر دیا جس میں ہندوستان کے اب تک کے سبھی وزرائے اعظم کی اہم جانکاریوں کو جمع کر محفوظ کر دیا گیا ہے۔ دہلی کے نہرو اسمارک میوزیم میں تیار اس پرائم منسٹر میوزیم میں سبھی وزرائے اعظم کی زندگی سے لوگ متعارف ہو پائیں گے۔ میوزیم کے افتتاح کے ساتھ ہی پہلا ٹکٹ وزیر اعظم نریندر مودی نے خریدا اور اندر داخل ہوئے۔ یہ میوزیم دہلی میں نہرو اسمارک میوزیم اور لائبریری احاطہ میں بنایا گیا ہے۔ دہلی میں جس تین مورتی بھون کی شناخت اب تک نہرو میموریل میوزیم سے تھی، وہ آج کے بعد پرائم منسٹر میوزیم کے طور پر جانا جائے گا۔
اس میوزیم کو تیار کرنے میں تقریباً 271 کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے۔ اسے 2018 میں منظوری ملی تھی اور چار سال کے اندر یہ بن کر تیار ہو گیا۔ یہ میوزیم ’نہرو میوزیم‘ میں تقریباً 10 ہزار اسکوائر میٹر کی زمین پر بنا ہے۔ ہندوستانی آئین کو بھی پرائم منسٹر میوزیم میں جگہ دی گئی ہے۔ یہ میوزیم آزادی کے بعد ہندوستان کی کہانی کو اپنے وزرائے اعظم کی زندگی اور تعاون کے ذریعہ بتائے گا۔
اس میوزیم کے لیے وزرائے اعظم سے جڑی جانکاریاں دوردرشن، فلم ڈویژن، سنسد ٹی وی، وزارت دفاع، میڈیا ہاؤس (ملکی و بیرون ملکی)، پرنٹ میڈیا، غیر ملکی نیوز ایجنسیوں، وزارت خارجہ کے توشہ خانہ وغیرہ مقامات سے جمع کی گئی ہیں۔ اتنا ہی نہیں، سابق وزیر اعظم کے بارے میں بیش قیمتی جانکاری جمع کرنے کے لیے ان کے کنبوں سے بھی رابطہ کیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔