من کی بات: پی ایم مودی نے ترنگے کی بے حرمتی پر افسوس اور سڑک حادثوں پر تشویش کا اظہار کیا
وزیراعظم نریندر مودی نے سڑک حادثوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سڑک سیفٹی کے تعلق سے حکومت کے ساتھ ہی انفرادی اور اجتماعی سطح پر کئی طرح کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ 26 جنوری کو لال قلعہ پر ترنگے کی بے حرمتی سے پورے ملک کو کافی دکھ ہوا، لیکن ہمیں آنے والے وقت کو نئی امید اور نئے طریقے سے ابھرنا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آکاش وانی پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کے دوسرے ایڈیشن کی 20 ویں قسط میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2021 میں کئی نئی شروعات ہوئی لیکن دہلی میں 26 جنوری کو ترنگے کی بے حرمتی دیکھ کر ملک بہت دکھی بھی ہوا۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’’ہمیں آنے والے وقت کو نئی امید اور نئے طریقوں کے ساتھ ابھرنا ہے۔ ہم نے گزشتہ سال غیر معمولی صبر اور ہمت کا ثبوت دیا۔ اس سال بھی ہمیں سخت محنت کرکے اپنے عزم کو ثابت کرنا ہے۔ اپنے ملک کو اور تیز رفتاری سے آگے لے جانا ہے‘‘۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس ماہ کرکٹ پچ سے بھی بہت اچھی خبر ملی۔ ہماری کرکٹ ٹیم نے شروعاتی پریشانیوں کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے آسٹریلیا میں سیریز جیتی۔ ہمارے کھلاڑیوں کی سخت محنت اور باہمی تعاون باعث تحریک ہے۔
وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے سڑک حادثوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سڑک سیفٹی کے تعلق سے حکومت کے ساتھ ہی انفرادی اور اجتماعی سطح پر کئی طرح کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ اس کے تعلق سےانفرادی اور اجتماعی سطح پر کئی طرح کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ زندگی بچانے کی ان کوششوں میں ہم سب کو سرگرم طور پر شراکت داری کو یقینی بنانا چاہیے۔
انہوں نے بارڈر روڈ آرگنائزشن کے کام کاج پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے سلوگنوں کا استعمال کرتی ہے۔ سڑکوں سے گزرتے ہوئے یہ سلوگن نظر آتے ہیں۔ جیسے ان ہائی وے ناٹ رن وے۔ یہ سلوگن سڑک پر احتیاط برتنے سے متعلق لوگوں کو بیدار کرنے میں کافی اثردار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے ایسے سلوگن بھیجنے کی اپیل کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔