وزیر اعظم مودی کی نیوزی لینڈ، آرمینیا اور ایسٹونیا کے ساتھ دو طرفہ بات چیت

پی ایم مودی نے آرڈرن کے ساتھ بین الاقوامی دہشت گردی کے مسئلے سمیت آپسی مفاد کے عالمی اور علاقائی مسئلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان نظریات و خیالات کا تبادلہ کرنے کی ستائش کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نیویورک: وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس سے الگ یہاں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن اور ایسٹونیا کی صدر کرسٹی کیلی جولیڈ سے ملاقات کرکے مختلف مسئلوں پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم مودی نے آرڈرن کے ساتھ بدھ کو یہاں دو طرفہ تعلقات کے حالات کا جائزہ لیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی، سیکورٹی اور دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر غورو خوض کیا۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے بین الاقوامی دہشت گردی کے مسئلے سمیت آپسی مفاد کے عالمی اور علاقائی مسئلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان نظریات و خیالات کا تبادلہ کرنے کی ستائش کی۔


دونوں ملکوں نے پلوامہ اور کرائسٹ چرچ میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے مسئلے پر ایک دوسرے کی حمایت کی۔ ہندوستان نے کرائسٹ چرف کال آف ایکشن پر نیوزی لینڈ اور فرانسس کی مشترکہ پہل کی بھی حمایت کی۔ آرڈرن نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں غیر مقیم ہندوستانی اور طلبہ دونوں ملکوں کے درمیان اہم پُل ہیں اور دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات میں اہم تعاون کرتے ہیں۔

دوسری جانب، ایسٹونیا کی صدر کے ساتھ اپنی میٹنگ میں مودی نے اگست میں ایسٹونیا میں ہندوستانی نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے وسیع پہلوؤں پر ہوئی بات چیت کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو کی۔


ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-آرمینیا کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر مفید بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف علاقوں کے علاوہ تجارتی اور ثقافتی میدان میں دو طرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے پر بات چیت کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا، ’’اس میٹنگ نے ایسٹونیا کو دوطرفہ تعاون کے مواقع کے بارے میں اپنے خیالات ظاہر کرنے کا موقع دیا گیا، تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں لیڈرون نے ای گورنینس، سائبر سیکورٹی اور جدت کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون کو اور وسیع کرنے کے مسئلے پر بھی بات چیت کی۔


مودی نے 2022-2021 کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی غیر مستحکم سیٹ کے لئے ہندوستان کی امیدواری کی حمایت دینے کے لئے ایسٹونیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پی ایم مودی کی آرمینیا کے اپنے ہم منصب سے ملاقات

وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے الگ آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشنيان سے بھی ملاقات کر کے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی میدان میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے سلسلہ میں گفت و شنید کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔


Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔