پی ایم مودی اور کانگریس صدر کھڑگے نے مولانا آزاد کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مولانا ابو الکلام آزاد
مولانا ابو الکلام آزاد
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’مولانا آزاد کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کر رہا ہوں۔ ایک مشہور عالم اور ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے ایک ستون، تعلیم کے تئیں ان کی وابستگی قابل ستائش تھی۔ جدید ہندوستان کو سمت دینے میں ان کی کوششیں قوم کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔‘‘

وہیں، مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا، ’’100 سال پہلے آج کے دن 1923 میں، مولانا آزاد کانگریس کے صدر بنے تھے۔ ان کے یوم پیدائش پر، ہم قوم کی تعمیر، خاص طور پر تعلیم کے میدان میں ان کی زبردست شراکت کا جشن مناتے ہیں۔‘‘

کانگریس لیڈر نے کہا کہ آزاد، ایک گاندھیائی اور عظیم آزادی پسند، ماہر تعلیم اور سیاست دان تھے، وہ ہم سب کے لیے متاثر کن ہیں۔


کھڑگے نے کہا، ’’قومی یوم تعلیم کے موقع پر ہم تمام اساتذہ، طلباء، ہر اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے انتظامی عملے اور ان تمام لوگوں کو جو روزانہ کی بنیاد پر ہندوستان کے بنیادی علم کی تعمیر میں شامل ہیں، نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘

مودی نے آزادی پسند آچاریہ جے بی کرپلانی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا، ’’میں آچاریہ جے بی کرپلانی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وہ استعمار کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کے ایک حقیقی آئیکون کے طور پر بڑے پیمانے پر قابل احترام ہیں۔ انہوں نے ہمارے ملک کے تانے بانے پر ایک دیرپا نشان چھوڑا۔ ان کی زندگی اور کام ہمیشہ آزادی اور انصاف کی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے وقف رہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔