وزیر اعظم ’بیچو انڈیا‘ کا پروگرام شروع کر رہے ہیں: تلنگانہ کے وزیر کا طنز
تارک راما راو نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے کئی اچھے اچھے پروگرام کلین انڈیا، فٹ انڈیا، اسکل انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا شروع کیے ہیں اور ایک نیا پروگرام بھی شروع کر رہے ہیں بیچو انڈیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و حکمران جماعت ٹی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راو نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’بیچو انڈیا‘ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ تارک راما راو نے ایک پرائیویٹ نیوزچینل سے بات کرتے ہوئے جس کی مختصر ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے، میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے کئی اچھے اچھے پروگرام کلین انڈیا، فٹ انڈیا، اسکل انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا شروع کیے ہیں اور ایک نیا پروگرام بھی شروع کر رہے ہیں بیچو انڈیا۔
یہ بھی پڑھیں : لو جہاد ایک بہانہ ہے، چناؤ اصل نشانہ ہے... ظفر آغا
اسی لئے ہم کہتے ہیں سوچو انڈیا، اس بات پر سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ معاشی پالیسیوں، روزگار کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ ہمیشہ مذہب کے نام پر، انڈیا پاکستان کے نام پر کشیدگی پیداکرنا ملک کے لئے کس حد تک ٹھیک ہے اس کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ خاندانی سیاست پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو کیوں چھوڑ دیا گیا کیونکہ کرناٹک کے وزیر اعلی یدی یورپا کے ایک فرزند بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
دوسرے فرزند ریاستی بی جے پی کے نائب صدر ہیں۔ وسندرا راجے سندھیا، راجستھان کی وزیر اعلی رہ چکی ہیں۔ ان کے فرزند رکن پارلیمنٹ ہیں۔ مینکا گاندھی کے فرزند رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وجئے راجے سندھیا، یشودھارا جے سندھیا،جیوتیرا دتیہ سندھیا یہ تمام بی جے پی میں ہیں۔ اسی لئے خاندانی سیاست بھی بی جے پی میں ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔