دہلی میں موسم خوشگوار، پہاڑوں پر برفباری کا امکان
ملک کی راجدھانی دہلی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ راجدھانی میں آسمان صاف رہے گا
نئی دہلی: شمالی ہندوستان میں موسم مسلسل بدل رہا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ آنے والے دنوں میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ میدانی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہمالیائی علاقے میں 11 سے 13 مارچ تک ہلکی برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ 12 اور 13 مارچ کو میدانی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پروفیسر سائی بابا جیل سے رہا، کہا- ’زندہ باہر آنا حیران کن‘
ملک کی راجدھانی دہلی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ راجدھانی میں آسمان صاف رہے گا۔ نئی دہلی میں 9 اور 10 مارچ کو دوپہر کے وقت تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ آنے والے دنوں میں نئی دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ لکھنؤ میں آج آسمان صاف رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 9 اور 10 مارچ کو یہاں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی، غازی آباد میں آج کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری رہ سکتا ہے، اور یہاں بھی آج آسمان صاف رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی معلومات کے مطابق 12 اور 13 مارچ کو پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ 9 اور 10 مارچ کو جنوبی راجستھان کے علاوہ شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، 7 اور 9 مارچ کے درمیان، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں کچھ مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔