ماحولیات اور صفائی ستھرائی کے لئے پلاسٹک سب سے بڑا مسئلہ: امت شاہ

امت شاہ نے کہا کہ ہمیں ایسا کام نہیں کرنا چاہیے کہ گایوں کے پیٹ میں سے دس دس کلو پلاسٹک نکالنا پڑے۔ اس کی جگہ کپڑے کا تھیلا استعمال کریں جو دس برس تک کام آتا ہے اور ہمیں پلاسٹک سے بچاتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

احمد آباد: مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے صدر امت شاہ نے ماحولیات اور صفائی ستھرائی کے لئے پلاسٹک کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے خاص طور پر خواتین سے اس سے نپٹنے میں سرگرم رول ادا کرنے کی اپیل کی۔

امت شاہ نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی مشن ملین ٹری مہم کے اختتام اور الیکٹرک بس سروس اور بیٹری چارجنگ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ مہاتما گاندھی کے 150ویں یوم پیدائش پر ہم نے اپنے اپنے گھر، گاوں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کا عہد کیا ہے لیکن صفائی ستھرائی اور ماحولیات کی حفاظت کی راہ میں سب سے بڑا مسئلہ پلاسٹک ہے۔ یوم آزادی پر وزیراعظم نریندر مودی نے پلاسٹک سے پاک ہندوستان کا تصور کیا ہے جسے پورا کرنا ہوگا۔


ماحولیات اور صفائی ستھرائی کے لئے پلاسٹک سب سے بڑا مسئلہ: امت شاہ

شاہ نے کہا کہ ہمیں ایسا کام نہیں کرنا چاہیے کہ گایوں کے پیٹ میں سے دس دس کلو پلاسٹک نکالنا پڑے۔ اس کی جگہ کپڑے کا تھیلا استعمال کریں جو دس برس تک کام آتا ہے اور ہمیں پلاسٹک سے بچاتا ہے۔ اگر زمین کی لائف لائن کو بچانا ہے تو پلاسٹک چھوڑ کر کپڑے کی تھیلی کا استعمال ہونا چاہیے۔ میں خاص طورپر خواتین سے اپیل کرنے آیا ہوں کہ ساگ، سبزی اور کیرانے کا سامان لینے کے لئے کپڑے کی تھیلی کا ہی استعمال کریں۔ حکومت پلاسٹک کی روک تھام کے لئے کئی اقدامات کر رہی ہے پر لوگوں کو اس میں سرگرم حصہ داری ادا کرنی چاہیے۔


شاہ نے اس موقع پر صفائی ستھرائی سمیت گاندھی جی کے تمام پیغامات کی معنویت آج بھی برقرار ہے۔ شاہ نے یہ بھی کہا کہ آب و ہوا تبدیلی کی روک تھام اور پانی کے تحفظ کے لئے نئی وزارت کے قیام جیسے نریندر مودی حکومت کے اقدامات کا بھی اس موقع پرذکر کیا۔

ماحولیات اور صفائی ستھرائی کے لئے پلاسٹک سب سے بڑا مسئلہ: امت شاہ

انہوں نے اپنی آبائی ریاست گجرات میں اس برس اچھی بارش ہونے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے نرمدا ندی پر بنا سردار سروور باندھ بھی اگلے مہینہ تک پوری طرح بھر جائے گا۔ انہوں نے احمد آباد میں مشن ملین ٹری مہم کے تحت شہر میں دس لاکھ 87 ہزار اور پورے ضلع میں 24لاکھ 60 ہزار درخت لگائے جانے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماحولیات کے تحفظ اور آلودگی سے نپٹنے کے معاملہ میں بہت بڑا قدم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔