’فرشتے ہیں پلازمہ عطیہ کرنے والے نیم فوجی دستے کے جوان‘
سی اے پی ایف کے 4000 جوانوں نے کورونا کے خلاف جنگ میں تعاون فراہم کرتے ہوئے پلازمہ عطیہ کیا۔ یہ وہ جوان ہیں جو پہلے کورونا پازیٹو پائے گئے تھے اور پھر صحت یاب ہوئے۔
نئی دہلی: مرکزی وزیربرائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا وائرس وبا کے دوران پلازمہ عطیہ کرنے والے نیم فوجی دستے کے اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے انھیں فرشتہ صفت قرار دیا۔ پیر کے روز انھوں نے کہا کہ کورونا وبا کو شکست دے کر دوسروں کی زندگی بچا رہے سرحد کے محافظوں کو سلام۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے نیم فوجی دستہ کے جوانوں کے ذریعہ پلازمہ عطیہ کیے جانے سے متعلق شائع ایک خبر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "نیم فوجی دستے کے جوان بنے فرشتے ۔ سنٹرل آرمڈ پولس فورسز (سی اے پی ایف) کے جوانوں کی جانب سے پلازمہ عطیہ کرنا واقعی کورونا سے صحت یاب ہونے والے لوگوں (کورونا سروائیور) کو اس ثواب کے کام کے لئے یقینی طور پر ترغیب دے گا۔"
واضح رہے کہ سی اے پی ایف کے 4،000 جوانوں نے کورونا کے خلاف جنگ میں تعاون فراہم کرتے ہوئے پلازمہ عطیہ کیا۔ یہ وہ جوان ہیں جو پہلے کورونا پازیٹو پائے گئے تھے اور پھر صحت یاب ہوئے۔ صحت یاب ہونے کے بعد طے شدہ مدت کو پورا کر کے انہوں نے پلازمہ عطیہ کیا تاکہ وہ دیگر کورونا کے مریضوں کی جان بچا سکیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔