کونسلر شگفتہ چودھری زبیر کے ہاتھوں ای ڈی ایم سی اسکول میں شجر کاری

کانگریس لیڈر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ چوہان بانگر وارڈ کو ہم مثالی وارڈ بنا کر دکھائیں گے اور اس سمت میں ہم مسلسل کام کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>شجرکاری، تصویر قومی آواز</p></div>

شجرکاری، تصویر قومی آواز

user

محمد تسلیم

کونسلر شگفتہ چودھری زبیر کے ہاتھوں ای ڈی ایم سی اسکول میں شجر کاری

نئی دہلی: سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے چوہان بانگر وارڈ 227 میں ایک کے بعد ایک ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں۔ اسی سمت میں ای ڈی ایم سی پرائمری اسکول میں کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے شجر کاری کی۔ اس موقع پر بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد بھی موجود تھے۔

شجر کاری کے دوران کونسلر شگفتہ چودھری زبیر احمد نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیڑ پودے ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں شجر کاری کی ضرورت اس لیے بھی ضروری ہے کہ جب طلبا و طالبات اپنے اسکول کا ماحول ہرا بھرا دیکھیں گے تو وہ اپنے گھر پر بھی پیڑ پودے لگائیں گے اور ان کی اہمیت و افادیت کے بارے میں جانیں گے۔


اس موقع پر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ شجرکاری کی اہمیت زمانۂ قدیم سے ہے۔ درختوں سے محبت کرنا اور ان کا خیال رکھنا، کئی اقوام کی تاریخی، تمدنی اور معاشرتی اقدار کا حصہ رہا ہے۔ آج ہم جو شجر کاری کر رہے ہیں اور جو پودے لگا رہے ہیں وہ کل تناور درخت بنیں گے اور ہمیں آکسیجن مہیا کرائیں گے۔

چودھری زبیر احمد کا کہنا ہے کہ ’’چوہان بانگر وارڈ کو ہم مثالی وارڈ بنا کر دکھائیں گے اور اس سمت میں ہم مسلسل کام کر رہے ہیں۔ چوہان بانگر کے اسکول میں گزشتہ برس ہم نے جو پودے لگائے تھے وہ آج درخت کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ تاہم شجر کاری کے دوران ایک بات جو سب کو دھیان میں رکھنی ہے وہ یہ ہے کہ پودے لگانے کے بعد بعض لوگ ان کی حفاظت نہیں کرتے جس کے سبب وہ مرجھا جاتے ہیں۔ ہم اس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں کہ پودوں کو مسلسل پانی دیا جائے، کھاد وغیرہ کا بھی دھیان رکھا جائے۔‘‘


اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے چودھری زبیر احمد نے کہا کہ ہم وارڈ کی ترقی کے لیے اپنی خدمات دیتے رہیں گے۔ شجرکاری کے بعد کونسلر شگفتہ چودھری نے ہندی اور اردو میڈیم کی دونوں پرنسپلز شمیم آرا اور ممتاز بیگم کے ساتھ اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فن باغبانی کے سپروائزر عابد بھی موجود رہے۔ شجرکاری کو کامیاب بنانے میں ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید، ڈمپل کمار، جرار احمد، مقیم احمد، راؤ نوید، اسلم ملک، شکیل احمد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔