ویڈیو: ریلوے وزیر کا پکڑا گیا جھوٹ، ویڈیو میں دوگنی رفتار سے چلا دی ٹرین

ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کو سوشل میڈیا پر تیکھے تبصروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کر ’وندے بھارت ایكسپریس‘ کی رفتار کو بیان کیا تھا، لیکن کچھ ہی منٹوں میں اس کی پول کھل گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ریلوے کے وزیر پيوش گوئل نے گزشتہ روز اتوار کو ایک ویڈیو شیئر کیا، اس میں وندے بھارت ایکسپریس کا ایک ویڈیو ہے، انہوں نے اس کے ساتھ لکھا کہ ’’یہ ایک چڑیا ہے، یہ ایک طیارہ ہے، میک ان انڈیا پہل کے تحت بنی ملک کی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین ’وندے بھارت ایکسپریس‘ کو بجلی کی رفتار سے گزرتے دیکھیے‘‘۔ اس ویڈیو کو پیوش گوئل کے ٹوئٹر ہینڈل اور فیس بک اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا۔

بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے، انہوں نے ساتھ میں لکھا کہ بھارت میں بنی عالمی سطح کی ریل کو دیکھ کر من خوش ہو گیا، حکومت ہند کو کو مبارکباد اور خاص طور سے انڈین ریل کو نیک خواہشات۔

پیوش گوئل کی طرف سے یہ ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے فوراً بعد وزیر کے فیس بک کے صفحے پر آئے تبصرے میں لکھا تھا کہ پوسٹ کیا گیا ویڈیو اصلی نہیں ہے، واقعی ویڈیو کو ایڈٹ کر کے تیزی سے چلایا گیا ہے۔

سچ کیا ہے؟

آلٹ نیوز نے پیوش گوئل کے ویڈیو پوسٹ کے کمینٹ باکس میں فیس بک یوزر کی طرف سے یو ٹیوب کا ایک لنک دیکھا، یہ ویڈیو ’دی ریل میل‘ نام کے یو ٹیوب چینل پر 20 دسمبر، 2018 کو پوسٹ کیا گیا تھا، اس چینل پر ٹرین شائقین کی طرف سے ویڈیو پوسٹ کیے جاتے ہیں۔ اس یو ٹیوب چینل کا اپنا فیس بک صفحہ بھی ہے، جس یوزر نے وزیر ریل کے سامنے اپنا احتجاج درج کیا، وہ فیس بک صفحے کا ایڈمن ہے، پیوش گوئل کی طرف سے پوسٹ کیا گیا ویڈیو، ذیل میں موجود ویڈیو 26 ویں سیکنڈ سے شروع ہوتا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے سے صاف ہو جاتا ہے کہ ریلوے کے وزیر نے جو ویڈیو پوسٹ کیا ہے، وہ اسی ویڈیو سے لیا گیا، اسی وڈیو کے حصے کو ایڈٹ کرکے دوگنی رفتار کے ساتھ پیوش گوئل نے شیئر کیا ہے، پیوش گوئل کے ویڈیو اور حقیقی ویڈیو کی ساتھ ساتھ رفتار سے متعلق مقابلہ نیچے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو ہریانہ کے اساوتی ریلوے اسٹیشن پر بنایا گیا تھا، اصلی یوٹیوب ویڈیو میں واٹر مارک بھی ہے جو اس ویڈیو کو اپنا بتانے والے فیس بک یوزر سے ملتا ہے، پیوش گوئل کی طرف سے پوسٹ کیا گیا ویڈیو جنوری کے اختتام سے سوشل میڈیا پر نشر ہورہا ہے، فیس بک یوزر نے وہی ویڈیوز اپنے ٹائم لائن پر 30 جنوری، 2019 کو پوسٹ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Feb 2019, 9:09 PM