کیا تیسری لہر کے امکانات اب ختم، چاردھام یاترا شروع ہوتے ہی آنے لگے عقیدت مند
چاروں دھاموں کے لیے جاری کردہ کل ای پاس تعداد 19491 رہی اور کل شام 4 بجے تک شری بدری ناتھ دھام میں 335 اور کیدار ناتھ میں 84 عقیدت مندوں نے درشن کئے۔
کورونا کے معاملات میں کمی کا رجحان نظر آ رہا ہے اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ لوگوں کو بھی یہ یقین ہو چلا ہے کہ جس تیسری لہر کی بات ہو رہی تھی اس کے امکانات اب بالکل ختم ہو گئے ہیں۔اس کا اندازہ چار دھام یاترا کے لئے عقیدت مندوں کی ای پاس کے لئے درخواستوں کی تعداد سے نظر آ رہا ہے۔
اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی طرف سے ریاست کے چاردھاموں کے لئے یاترا شروع کرنے کی ہدایت کے بعد سنیچر سے ریاستی حکومت کے معیاری عملیاتی طریقہ کار (ایس او پی) پر عمل کرتے ہوئے عقیدت مندوں کی آمد شروع ہو گئی ہے ۔
دیوستھانم بورڈ سے موصولہ معلومات کے مطابق آج شری بدری ناتھ دھام کے درشن کے لیے 4830 اورکیدار ناتھ دھام کے لئے10،010 عقیدت مندوں نے ای پاس کے لئے درخواست دی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی شری گنگوتری دھام کے درشن کے لیے 2375 اور شری یمونوتری دھام کے لیے 2276 نئی درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس طرح چاروں دھاموں کے لیے جاری کردہ کل ای پاس تعداد 19491 رہی ۔
اس کے علاوہ کل شام 4 بجے تک شری بدری ناتھ دھام میں 335 اور کیدار ناتھ میں 84 عقیدت مندوں نے درشن کئے۔ جبکہ مقامی لوگوں نے شری گنگوتری اور شری یمونوتری دھام میں درشن کئے ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔