دانش کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قبرستان میں دفن کیا گیا
فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کی تدفین جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے قبرستان میں دیر شام عمل میں آئی ۔
افغانستان کے قندھار میں سلامتی دستوں اور طالبان کے مابین تصادم کے کوریج کے دوران مرنے والے ہندستانی فوٹو صحافی دانش صدیقی کو کل شام جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے قبرستان میں دفن کیاگیا ۔بڑی تعداد میں لوگوں نے تدفین میں شرکت کی۔
پہلے یونیورسٹی نے بیان میں بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے آنجہانی فوٹو صحافی دانش صدیق کے کنبہ کی درخواست کو قبول کرلیا ہے کہ ان کے جسم کو جامعہ کے قبرستان میں دفنایا جائے جو خاص طورسے یونیورسٹی کے ملازمین، ان کے ہمسفر اور نابالغ بچے کے لئے ہے۔
محترمہ اختر نے سنیچر کو مرنے والے کے کنبہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی منگل کو صدیقی کے بہترین کام کی نمائش کرنے کے لئے فوٹو نمائش کا اہتمام کرے گی۔
خیال رہے کہ افغانستان کی صورتحال کو کور کرنے گئے صحافی دانش صدیقی کو جمعرات کی رات وہاں قتل کردیا گیا۔واضح رہے کل شام دانش کی لاش افغانستان سے ہندوستان سے واپس آئی تھی ۔ لاش کو پہلے ان کے گھر جامعہ میں لے جا یا گیا اور پھر دیر رات تدفین کی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔