راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا ’فارماسوٹیکل بل‘
راجیہ سبھا بلیٹن میں کہا گیا کہ وزیر صحت کی تجویز ہے کہ لوک سبھا کی جانب سے منظور شدہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ایکٹ 1998 میں ترمیم کرنے والے بل پر غور کیا جائے گا۔
نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں حزب اختلاف اور حکومت کے مابین چل رہے تعطل کے درمیان راجیہ سبھا میں آج نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (ترمیمی) بل 2021 کو پیش کیا جائے گا۔ جبکہ وزیر دفاع ایوان میں ہیلی کاپٹر حادثہ پر بیان دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : صارفین کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں
راجیہ سبھا بلیٹن میں کہا گیا کہ ’’وزیر صحت منسکھ منڈاویا کی تجویز ہے کہ لوک سبھا کی جانب سے منظور شدہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ایکٹ 1998 میں ترمیم کرنے والے بل پر غور کیا جائے گا۔ نیز یہ قرارداد پیش کی جائے گی کہ بل کو منظور کیا جائے۔
کامرس، خواتین کی بااختیاری، اسٹیل کوئلہ اور کان پر اسٹینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔