لگاتار 12ویں دن بڑھیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں، دہلی پٹرول کی قیمت 90.58 فی لیٹر

راجستھان میں پیٹرول کی قیمتیں سو روپے فی لیٹر سے زیادہ ہو گئی ہیں اورجاری رجحان سے لگ رہا ہے کہ دہلی میں بھی یہ سو کے پار ہو جائیں گی

فائل تصویریواین آئی
فائل تصویریواین آئی
user

قومی آواز بیورو

پیٹرول کی قیمتوں کو لے کر پورے ملک میں تشویش پائی جا رہی ہےاور سوشل میڈیا پر بڑھتی قیمتوں کے خلاف ہنگامہ مچا ہوا ہے۔اس درمیان خبر ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں پھر اضافہ دیکھا جا ر ہاہے۔ دہلی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 39 پیسوں کا اضافہ ہوا ہے اور دہلی میں اب پیٹرول کی قیمت 90 روپے 58 پیسے فی لیٹڑ ہو گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 37 پیسوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دہلی میں 80 روپے 97 پیسے فی لیٹر ڈیزل ہوگیا ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ لگاتار 12ویں دن دیکھنے میں آیا ہے۔

واضح رہے ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 97روپےفی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 88روپے سے زیادہ ہے۔ممبئی کے بعد سب سے زیادہ قیمت کولکتہ میں ہیں جہاں یہ 95روپے سے زیادہ ہے۔ اسی طرح ملک کے تمام بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان نظر آ رہا ہے۔


واضح رہے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے تمام ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نظر آ رہا ہے ۔ ادھر گھریلو گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سےعوام میں بےچینی اور غصہ نظر آ رہا ہے۔

واضح رہےعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی برقرار ہے لیکن عائد ڈیوٹی کی وجہ سےقیمتوں میں مستقل اضافہ ہو رہاہے ۔ ملک کی جن معروف ہستیوں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے زمانہ میں تیل کی قیمتوں کو لے کر حکومت کی تنقید کی تھی آج ان کی خاموشی ان کی تنقید کی وجہ بن رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Feb 2021, 8:11 AM