پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں پھر لگی آگ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں منگل کے روز بھی اضافہ درج کیا گیا۔ پٹرول کی قیمتوں میں 9 سے 10 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 سے 8 پیسے فیصد فی لیٹر اضافہ ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے بڑھنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ منگل کو ملک کے زیادہ تر شہروں میں پٹرول کی قیمتوں میں 9 سے 10 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں آج پٹرول 10 پیسے مہنگا ہو کر 70.63 روپے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جب کہ پیر کے روز اس کی قیمت 70.53 روپے فی لیٹر تھی۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 64.54 روپے فی لیٹر ہو گئی اور یہاں پیر کے روز قیمت 64.47 روپے فی لیٹر تھی۔

ممبئی میں پٹرول کی قیمتوں میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا اور اب قیمت 76.25 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 8 پیسے اضافہ کے بعد 67.55 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ بقیہ دو میٹروپولیٹن شہر چنئی اور کولکاتا میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ چنئی میں پٹرول 73.29 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 68.14 روپے فی لیٹر رہا جب کہ کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 72.71 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 66.30 روپے فی لیٹر ہے۔

انجیلا بروکنگ ہاؤس کے انرجی اسپیشلسٹ انج گپتا کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ امریکہ میں خام تیل کے پروڈکشن میں اضافہ سے لگاتار تیل کے ذخیرے میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے قیمتوں پر دباؤ بنا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تیل پروڈکشن کرنے والے ممالک کے گروپ اوپیک کے ذریعہ گزشتہ دنوں خام تیل کی فراہمی میں تخفیف کرنے کے فیصلے سے قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان کم ہے کیونکہ فراہمی کے مقابلے میں طلب کمزور ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔