پٹرول-ڈیزل قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر، مہنگائی اور بڑھنے کا خدشہ

پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں لگی آگ بھڑکتی ہی جا رہی ہے۔ پچھلے 10 دنوں سے لگاتار ہو رہے اضافے نے عام آدمی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ’بہت ہوئی مہنگائی کی مار، اب کی بار مودی سرکار‘ جیسے نعروں سے لوگوں کو سنہرے خواب دکھا کر اقتدار حاصل کرنے والی بی جے پی مہنگائی روکنے میں بری طرح ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ پٹرول ڈیزل کے داموں میں اضافہ کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا، آج لگاتار 10واں دن ہے جب پٹرول ڈیزل کے داموں میں اضافہ ہوا۔ تیل قیمتوں میں ہو رہے بے تحاشہ اضافہ کا اثر سیدھے عوام پر ہی پڑنے والا ہے اور مہنگائی کے مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

منگل کے روز قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کے دام 16 پیسے اور ڈیزل کے دام 19 پیسے اور بڑھ گئے۔ دہلی میں اب پٹرول کی قیمت 79.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 71.34 روپے فی لیٹر کے بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

بڑے شہروں میں پٹرول-ڈیزل کے دام:

دہلی:

پٹرول- 79.31 روپے فی لیٹر

ڈیزل- 71.34 روپے فی لیٹر

ممبئی:

پٹرول- 86.72 روپے فی لیٹر

ڈیزل- 75.74 روپے فی لیٹر

کولکاتہ:

پٹرول- 82.22 روپے فی لیٹر

ڈیزل- 74.19 روپے فی لیٹر

چنئی:

پٹرول- 82.41 روپے فی لیٹر

ڈیزل- 75.39 روپے فی لیٹر

گزشتہ دس دنوں سے جس طرح تیل کے داموں میں آگ لگی ہے اس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے داموں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اگر ٹرانسپورٹ کے داموں میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کا اثر سبزی، دالیں اور دیگر اشیاء پر بھی ہوگا، اوراس مہنگائی کی مار لوگوں پر پڑے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Sep 2018, 9:48 AM