دہلی میں پٹرول 70 کے پار، ڈیزل 64.18 روپے فی لیٹر، مسلسل 5 ویں دن بڑھے دام

پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، آج 5ویں دن بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، دہلی میں 38 پیسے اضافہ کے ساتھ پٹرول 70.13 روپے فی لیٹر ہوگیا، وہیں ڈیزل کے داموں میں 49 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا 
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ کا سلسلہ جاری رہا، ملک کی راجدھانی دہلی میں پیر کو پٹرول 38 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا اور ڈیزل کے دام میں 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، برھی ہوئی قیمتوں کے بعد دہلی میں پٹرول 70.13 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے، جبکہ ڈیزل کے دام 64.18 روپے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔ گزشتہ پانچ دنوں میں مسلسل پٹرول اور ڈیزل کے دام میں اضافہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 38 پیسے تو ڈیزل کے دام میں 52 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، اس کے بعد پٹرول کی قیمت 75.77 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 67.18 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

اس سے پہلے گزشتہ روز اتوار کو پٹرول کی قیمت میں 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ ڈیزل کے دام میں 59 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا،،،،،،،،،،، اتوار کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 87.75 روپے فی لیٹر تھی، جبکہ ڈیزل کی قیمت 65.46 روپے فی لیٹر تھی۔ وہیں دیگر شہروں کی بات کریں تو ممبئی میں اتوار کو پٹرول کی قیمت 75.39 روپے فی لیٹر، کولکتہ میں 71.87 روپے فی لیٹر تھا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں اگرچہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری سیشن میں خام تیل میں جاری تیزی رک گئی تھی اور انٹر کانٹی نینٹل ایکسچینج (آئی سی ای) پر برینٹ خام تیل مارچ معاہدہ کے مطابق 1.83 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 60.55 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبليو ٹی آئی) نیو ماركے ٹائل ایکسچینج (نائمیكس) پر 1.69 فیصد کی کمی کے ساتھ 51.70 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔

ماہر توانائی کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر تقریباً 10 دن بعد دیکھنے کو ملتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی الحال صارفین کو راحت ملنے کی امید کم ہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔