پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام مگر تاریخی بلندی پر برقرار
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کے روز تاریخی ریکارڈ کی سطح پر استحکام رہا۔ اس سے قبل منگل کو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا
نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کے روز تاریخی ریکارڈ کی سطح پر استحکام رہا۔ اس سے قبل منگل کو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 99.71 روپے فی لیٹر رہی۔ ڈیزل بھی 91.57 روپے فی لیٹر پر رہا۔
قومی دارالحکومت دہلی میں بغیر کوئی تبدیلی کئے پٹرول 93.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 84.32 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
گزشتہ 4 مئی سے اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 13 دن اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ ان کی قیمتوں میں 10 دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 3.04 روپے اور ڈیزل میں 3.59 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
چینئی میں پٹرول کی قیمت 95.06 روپے اور کولکاتا میں 93.49 روپے فی لیٹر رہی۔ چینئی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 89.11 روپے اور کولکاتا میں 87.16 روپے پر مستحکم رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔
شہر کا نام —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 93.44 —— 84.32
ممبئی ———99.71 ——91.57
چنئی ——— 95.06 ——89.11
کولکاتا ———93.49 ——87.16
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔