پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 51ویں دن بھی کوئی اضافہ نہیں

ہفتے کے اختتام پر برینٹ کروڈ 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 74.13 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.46 فیصد کمی کے ساتھ 71.45 ڈالر فی بیرل پر تھا۔

پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر ہفتے کے اختتام پر خام تیل میں تیزی کے باوجود آج مسلسل 51ویں دن ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں گزشتہ 2 دسمبر کو ویٹ میں کمی کرنے کے سبب پٹرول کی قیمت تقریباً 8 روپے فی لیٹر کم ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

ہفتے کے اختتام پر برینٹ کروڈ 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 74.13 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.46 فیصد کمی کے ساتھ 71.45 ڈالر فی بیرل پر تھا۔ گھریلو بازار میں 51 ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دارالحکومت دہلی میں وی اے ٹی کم کیے جانے سے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) کے پمپوں پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔


قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر ——پیٹرول —— ڈیزل

دہلی ————— 95.41 —————— 86.67

ممبئی-——————109.98—————— 94.14

چنئی ——————101.40 —————— 91.43

کولکتہ ————104.67——————-89.79

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔