پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 32 ویں روز بھی کوئی کمی بیشی نہیں
آج کاروبار کا آغاز سنگاپور میں اضافے کے ساتھ ہوا۔ لندن برینٹ کروڈ 2.06 فیصد اضافے کے ساتھ 71.32 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.13 فیصد اضافے کے ساتھ 67.67 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 32ویں دن بھی ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں۔ ویٹ میں کمی کی وجہ سے 2 دسمبر کو دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی اور جس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پرم بیرسنگھ کی عرضی پر آج عدالت عظمیٰ میں سماعت
آج کاروبار کا آغاز سنگاپور میں اضافے کے ساتھ ہوا۔ لندن برینٹ کروڈ 2.06 فیصد اضافے کے ساتھ 71.32 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.13 فیصد اضافے کے ساتھ 67.67 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے دیوالی کے موقع پر دونوں ایندھنوں پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ایندھنوں پر بڑھی قیمتوں میں کمی آئی تھی ہے۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کیا تھا۔
دہلی حکومت نے بھی پٹرول پمپ مالکان کے بڑھتے دباؤ کے درمیان پٹرول پر ویٹ میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا، جس سے دہلی میں پٹرول 8.56 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا۔ ڈیزل پر ویٹ میں کوئی کمی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ گزشتہ روز کی سطح پر برقرار ہے۔ دہلی این سی آر میں اتر پردیش اور ہریانہ سرکار کے ویٹ میں کمی نے پٹرول اور ڈیزل کو دہلی کے مقابلے سستا کردیا تھا، جس کا دارالحکومت میں اس کی فروخت پر بڑا اثر پڑ رہا تھا۔ جس کی وجہ سے ڈیلرز نے حکومت پر ویٹ کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔
32 ویں دن بھی گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی۔ دارالحکومت دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے اسٹیشنز پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔
یہ بھی پڑھیں : متھرا میں تناؤ، انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کئے
شہر کا نام—— پیٹرول (روپے/ لیٹر)——(ڈیزل روپے/ لیٹر)
دہلی —————— 95.41 —————— 86.67
ممبئی-——————109.98—————— 94.14
چنئی ——————101.40 —————— 91.43
کولکتہ —————— 104.67——————-89.79
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔