سپریم کورٹ: کورونا سے الگ بیماریوں پر اخراجات میں راحت کے مطالبہ کی عرضی داخل
وکیل ایس داس نے اپنی عرضی میں عدالت عظمیٰ سے گزارش کی ہے کہ حکومت کو کورونا وبا کے دوران اس سے الگ بیماریوں کے تمام طبی اخراجات کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرے۔
نئی دہلی: کورونا وائرس 'كووڈ 19' وبا کے دور میں اس سے الگ سنگین بیماریوں پر ہونے والے تمام طبی اخراجات میں راحت دینے سے متعلق سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔ پیشے سے وکیل ایس داس کی جانب سے دائر عرضی میں مرکز، ریاست اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ہدایت دینے کی عدالت عظمیٰ سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس وبا کے دوران اس سے الگ بیماریوں کے تمام طبی اخراجات کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
عرضی گزار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو بڑھنے سے روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی گزر بسر اور کاروباری اداروں کے ذرائع بند ہو گئے ہیں۔ ایسی صورت میں کورونا وائرس سے الگ دیگر بیماریوں کے اخراجات میں راحت دینے کی ہدایت دی جانی چاہیے۔
پٹیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ معیار زندگی اور آمدنی کے ذرائع کی بندش کے بعد لوگ روز مرہ زندگی میں خوردو نوش اور پناہ کے لئے اپنی بچت سے باہر جاکرخرچ کر رہے ہیں اور پابندیوں نے زندگی کو اس طرح سے متاثرکیا ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ حالات کب بہتر ہوں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Apr 2020, 6:00 PM