بی جے پی کے خلاف لوگوں میں غصہ، جموں و کشمیر کے عوام ووٹ کے ذریعے جواب دیں گے: محبوبہ مفتی

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور نیشنل کانفرنس پر شدید تنقید کی اور کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام ووٹ کے ذریعے اپنا جواب دیں گے

<div class="paragraphs"><p>محبوبہ مفتی / یو این آئی</p></div>

محبوبہ مفتی / یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور نیشنل کانفرنس پر شدید تنقید کی۔ مفتی نے کہا کہ لوگوں میں بی جے پی کے خلاف غصہ ہے اور وہ اس کا جواب ووٹ کے ذریعے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نیشنل کانفرنس سے بھی مایوس ہو چکے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے اننت ناگ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "مفتی محمد سعید کے ویژن کو عوام نے سمجھ لیا ہے۔ پی ڈی پی کی کارکردگی سے لوگ واقف ہیں، ہم نے جس رفتار سے کام کیا، وہ نیشنل کانفرنس نے اپنے 40 سالہ دور اقتدار میں بھی نہیں کیا۔ پی ڈی پی نے جنوبی کشمیر میں یونیورسٹی، کالجز، ایمس اور سڑکیں بنائیں۔‘‘


محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا، ’’آج جموں و کشمیر میں جو ووٹ کی عزت ہے، وہ پی ڈی پی کی وجہ سے ہے۔ اگر مفتی محمد سعید نے پارٹی قائم نہ کی ہوتی تو آج بھی لوگ نیشنل کانفرنس کی تاناشاہی کے ماحول میں کام کر رہے ہوتے۔ عوام اب نیشنل کانفرنس سے پریشان اور مایوس ہو چکے ہیں۔‘‘

محبوبہ مفتی نے بی جے پی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، ’’بی جے پی کے خلاف لوگوں کا غصہ بڑھ گیا ہے، کیونکہ انہوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں جو کیا، اس کی وجہ سے عوام ان کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ عوام ووٹ کے ذریعے اپنا جواب دیں گے۔ آپ نے شاید دیکھا ہوگا کہ جب بی جے پی نے تین ماہ کے لئے یہاں حکومت بنائی، تو ان کے لوگ ہمارے دروازے پر آئے تھے۔ آپ ہی بتائیں کہ کیا اس دوران کسی بڑے رہنما نے دہلی جا کر امت شاہ سے ملاقات کی تھی؟‘‘


مفتی نے نیشنل کانفرنس پر بھی الزام عائد کیا کہ انہوں نے ریاست میں 40 سالہ دور اقتدار میں کوئی نمایاں ترقیاتی کام نہیں کیا۔ انہوں نے اپنی پارٹی کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی نے جنوبی کشمیر میں تعلیمی اور صحت کے میدان میں قابل ذکر کام کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔