عوام مہاراشٹر میں مینڈیٹ چوری کا بدلہ لیں گے، کانگریس مؤثر طریقے سے الیکشن لڑنے کے لیے تیار: عمران پرتاپ گڑھی

عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ہم مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کے ساتھ پوری طرح تیار ہیں اور جھارکھنڈ میں ہمارا اتحاد بہت مؤثر طریقے سے الیکشن لڑے گا

<div class="paragraphs"><p>عمران پرتاپ گڑھی / آئی اے این ایس</p></div>

عمران پرتاپ گڑھی / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کے لیے 13 نومبر کو اور دوسرے مرحلے کے لیے 20 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ وہیں مہاراشٹر میں 20 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔

کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ آخر کار مہاراشٹر حکومت کو انتخابی اعلانات کرنے کے لیے کافی وقت دینے کے بعد تاریخوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہم مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کے ساتھ پوری طرح تیار ہیں اور جھارکھنڈ میں ہمارا اتحاد بہت مؤثر طریقے سے الیکشن لڑے گا۔ مہاراشٹر میں مینڈیٹ (رائے عامہ) کی توہین کی گئی اور جھارکھنڈ میں ایک منتخب وزیر اعلیٰ کو بغیر کسی وجہ کے جیل بھیج دیا گیا۔ عوام ووٹ کی چوٹ سے بی جے پی کو سبق سکھانے کے لیے تیار ہے۔ لوک سبھا انتخابات کی طرح عوام نے اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی کو سبق سکھانے کا ارادہ کر لیا ہے۔


انہوں نے کہا، ’’عوام اس بات پر یقین نہیں کر پا رہے ہیں کہ کانگریس ہریانہ میں ہار گئی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ انتخابات کی شفافیت کو برقرار رکھا جانا چاہئے، یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ہم سب کو اس سمت میں مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ جمہوریت پر عوام کا اعتماد برقرار رہے۔ ایگزٹ پولز گزشتہ کئی انتخابات میں غلط ثابت ہوئے ہیں۔ ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ ووٹوں کی چوری نہ ہو۔ میرا یقین ہے کہ ان پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔

وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا ہر کارکن یہ چاہتا ہے کہ پرینکا گاندھی لوک سبھا میں راہل گاندھی کے ساتھ مل کر آمریت کے خلاف آواز بلند کریں۔ اب وہ وقت قریب ہے جب پرینکا گاندھی لوک سبھا میں حلف لیتے نظر آئیں گی۔ راہل گاندھی کی طرح وایناڈ کے لوگ پرینکا گاندھی کو محبت اور حمایت دیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ پرینکا گاندھی وائناڈ سے بڑے فرق سے جیت درج کریں گی۔؎

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔