مہمان پہنچ گئے لیکن میزبان غائب، اجودھیا کو رہا انتظار، نہیں پہنچے یوگی

رام للا کے درشن کے وقت دیگر ریاستوں کے وزراء اعلی کے ساتھ یوگی کے شامل ہونے کے بارے میں کہا جا رہا تھا لیکن یوگی اجودھیا نہیں پہنچے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اترپردیش کے ضلع اجودھیا میں بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے وزراۓ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ دستک دی تو وہیں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ کی آمد کا اجودھیا کے باشندے انتظار ہی کرتے رہ گئے۔

اجودھیا کو اترپردیش کے وزیر اعلی کی میزبانی میں دس دیگرریاستوں کے وزراء اعلی کے استقبال کے لئے خوب سجایا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ میں بھی بتایا گیا تھا کہ یوگی بدھ کو دوپہر بعد اجودھیا پہنچ کر دیگر ریاستوں کے وزراءاعلی کے ساتھ رام جنم بھومی پر رام للا کادرشن کریں گے۔ لیکن ریاست کے میزبان وزیر اعلی اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد شام تک دیگر پروگراموں میں مصروف رہے اور اجودھیا نہیں پہنچے۔


تاہم اس ضمن میں اجودھیا کے ڈی ایم نتین کمار نے یواین آئی کو بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی آمد کا کوئی پروگرام پہلے سے شیڈول ہی نہیں تھا۔

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزراء اعلی تین دن کے اترپردیش کے دورے پر تھے۔ دو دن کاشی میں قیام کے بعد سبھی وزراء اعلی نے بدھ کو بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کے ساتھ اجودھیا پہنچ کر رام للا کا درشن کیا۔یہ بات دیگر ہے کہ بی جے پی کے مقامی لیڈروں کے ذریعہ یوگی کی آمد کا زوروشور سے مشتہر کیا گیا تھا۔


نڈا کے ساتھ دیگر بی جے پی وزراء مختلف مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مشغول رہے۔ تب تک اجودھیا والوں میں یہ خبر گردش کرتی رہی کہ رام للا کے درشن کے وقت دیگر ریاستوں کے وزراء اعلی کے ساتھ یوگی بھی شامل ہونگے۔لیکن نڈا اور وزرائے اعلی کی اجودھیاسے واپسی تک یوگی اجودھیا نہیں پہنچے۔ یہاں تک سنت۔ دھرم اچاریوں کے درمیان بھی اس اہم تقریب میں وزیر اعلی یوگی کے شرکت کرنے کی خبر گردش میں تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔