عوام ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور خواتین مخالف بی جے پی-جے ڈی ایس اتحاد کی خبر لیں! پی چدمبرم

جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی کے مرکزی وزیر امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کے بعد کانگریس نے ہفتے کے روز کہا کہ جس کا طویل عرصے سے خدشہ تھا آخر کار وہ راز سامنے آ ہی گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر پی چدمبرم / آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس لیڈر پی چدمبرم / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی کے مرکزی وزیر امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کے بعد کانگریس نے ہفتے کے روز کہا کہ جس کا طویل عرصے سے خدشہ تھا آخر کار وہ راز سامنے آ ہی گیا ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے ایکس پر لکھا، ’’دیرینہ مشتبہ راز ظاہر ہو گیا ہے۔ بی جے پی نے سرکاری طور پر جے ڈی ایس کا این ڈی اے میں خیرمقدم کیا ہے۔ کرناٹک کی ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، اقلیتی اور خواتین کو اس قدامت پسند، رجعت پسند اور خواتین مخالف پارٹیوں کی خبر لینی چاہئے جو پرانے نظام کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔‘‘


جے ڈی ایس جمعہ کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا حصہ بن گئی۔ اس سال مئی میں کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی اور جے ڈی ایس کو شکست دے کر وہاں حکومت بنائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔