یوپی: موسم کی تندمزاجی ہنوز جاری، آسمانی کی جانب اٹھی نگاہیں

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ریاست اترپردیش کے شمالی خطے میں آنے والے دنوں میں جھکڑ ہواوں کے ساتھ بارش کے آثار ہیں

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اترپردیش کے اکثر علاقوں میں گرم ہواؤں کے تھپیڑے،آگ برساتی سورج کی کرنوں اور تپتی سڑکوں کے ساتھ موسم کی تند مزاجی نے ریاستی باشندہ کو پسینے میں شرابوکردیا ہے۔امس بھری گرمی سے راحت کے لئے انسان کی نگاہوں نے آسمانی کی جانب ٹکٹکی باندھ کے دیکھنا شروع کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے گرم پارہ 48ڈگری سلیس کے ساتھ باندہ کا رہا جب کہ 47.6ڈگری سلسیس کے ساتھ پریاگ راج نے بھی شہریوں کو موسم کی تند مزاجی کا احساس کرایا۔وہیں ریاستی راجدھانی کا درجہ حرارت صاف آسمان کے ساتھ 44ڈگری سلیس ریکارڈ کیا گیا ۔سورج ڈھلنے کے ساتھ ہی بادلوں کی آمدورفت نے سورج کی تمازت سے کچھ راحت بخشی۔تو سورج ڈھلنے کے بعد بارش کی ہلکی ہلکی بوندوں نے ہوا کو کچھ نم کیا جس سے راحت ملی۔


محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ریاست کے شمالی خطے میں آنے والے دنوں میں جھکڑ ہواوں کے ساتھ بارش کے آثار ہیں جبکہ ریاست کے دیگر حصوں میں آنے والے اگلے دو دنوں کے بعد بارش اور تیز ہوائیں چلنے کے بعد بارش سے کچھ راحت کے امکانات ہیں۔سورج کی تیز کرنوں اور گرم ہواؤں کی وجہ سے سڑکوں پر خاموشی اور بازار سے خریدار غائب ہیں۔

ماہ مئی کےابتدائی دنوں میں ہلکی بارش اور بدلی نے گرمی سے لڑنے کا حوصلہ دیا تھا لیکن اس کے بعد موسم کی مزاج نے کروٹ بدلا اور دیکھتے ہی دیکھتےکولر اور پنکھے گرم ہوا دینے لگے۔ریاست میں گرمی سے چرند پرند سمیت انسانوں کو برا حال ہے لکھنؤ۔وکانپور کے چڑیا گھر میں جانوروں کے راحت کے لئے کولر اور واٹر کولر لگائے گئے ہیں۔


الہ آباد یونیورسٹی کے شعبہ جغراگیہ کے پروفیسر اورسائنس داں ڈاکٹر انوپ پانڈے کے مطابق جب بھی گرمی میں تیز ی سے اضافہ ہوتا ہے اور موسم اپنی تند مزاجی کو دکھاتا ہے تو اس وقت ہوائیں اوپر اٹھتی ہیں اوپر جاکر ہوائیں ٹھنڈی ہوجاتی ہے جس سے بارش ہوتی ہے۔تیزگرمی کی وجہ سے جلد ہی موسم بدلے گا اور آنے والے دنوں میں بارش کے آثار ہیں جس سے کچھ راحت ملے گی۔

وہیں اگر زراعی اعتبارے موسم کے مزاج کو دیکھا جائے تو گیہوں کی فصل کٹنے کے بعد اب کسان دھان کی بیج اگانے اور دھان و مکئی کی کھیتی تیار کرنے کے لئے کھیتوں کی جوتائی میں مشغول تھا اب اس کی نگاہیں آسمان کو دیکھنے لگی ہیں کہ بارش ہو اور زمین میں کچھ نمی آئے جس سے وہ وہ دھان کی بیج اگااور مکئی کی بوائی کرسکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔