عوام پریشان ہیں اور مہارانی محلوں میں راج کر رہی ہے: سدھو

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ 500 کروڑ کا پلین 1600 کروڑ میں؟ 1100 کروڑ کس کی جیب میں ڈالے گئے، اندر کی بات کس کے لئے تھی؟ چوکیدار کا کتا بھی چور سے مل گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

الور: کانگریس کے لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے میک ان انڈیا کے نعرے پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ بلیٹ ٹرین جاپان سے آئے گی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ چائنا سے آیا ہے تو یہاں کے لوگ کیا پکوڑے بنائیں گے۔

پنجاب حکومت کے وزیر اور سابق کرکٹر سدھو نے کھیرتھل میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے مقامی لوگوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول پمپوں پر وزیراعظم کے ہنستے ہوئے چہرے کی تصویر لگی ہے جبکہ قرض کے بوجھ بلے دبا کسان خودکشی کررہا ہے۔ انہوں نے اس الیکشن کو کسانوں کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی وسندھرا حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ریاست میں گزشتہ چار برسوں سے ترقی نہیں ہوپارہی ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ 500 کروڑ کا پلین 1600 کروڑ میں؟ 1100 کروڑ کس کی جیب میں ڈالے گئے، اندر کی بات کس کے لئے تھی؟ چوکیدار کا کتا بھی چور سے مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت 78 لاکھ ٹن سے صرف چار لاکھ ٹن اناج اٹھا سکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی شرح 37 فیصد اور پانی کی قیمت تیس فیصد تک بڑھ گئی ہے جس سے عام آدمی اور کسان پریشان ہیں اور مہارانی محلوں میں بیٹھ کر راج کررہی ہیں۔ سدھو نے وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی کے صدر امت شاہ اور راجستھان کی وزیراعلی وسندھرا راجے پر بدعنوانی کے الزامات لگائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔