کیرالہ میں کشتی حادثہ، مرنے والوں کی تعداد ہو ئی 22

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی موت پر تعزیت کی اور کہا کہ وہ جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویرسوشل میڈیا ٹویٹر اے این آئی</p></div>

تصویرسوشل میڈیا ٹویٹر اے این آئی

user

یو این آئی

کیرالہ میں تنور کے قریب کوراپوزا ندی کے مہانے پر اوٹوپورم-تھوول تھیروم ساحل پر پیش آئے ایک کشتی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں پارپنگڑی کے ایک ہی خاندان کے نو افراد کی موت ہو گئی۔ تمام 22 مرنے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ان میں سات بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے 10 منٹ کے اندر ماہی گیروں اور مقامی باشندوں نے 10 مسافروں کو بچا لیا۔


پولیس کو شبہ ہے کہ حادثے میں ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش میں بحریہ، این ڈی آر ایف، فائر ڈپارٹمنٹ، ریسکیو اسکوبی ٹیم اور مقامی ماہی گیر مہم چلا رہے ہیں۔ کشتی کے مالک تنور کے رہائشی نذر کے خلاف ناقابل ضمانت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد نذر فرار ہو گیا۔ چار شدید زخمی بچوں کو کوٹکل کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی شام کیرالہ کے ملاپورم میں کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ’’کیرالہ کے ملاپورم میں کشتی حادثے میں لوگوں کی موت سے رنج زدہ ہوں۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ وزیر اعظم ریلیف فنڈ ( پی ایم این آر ایف) سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2،2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا فراہم کی جائے گی۔‘‘


اس دوران کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے بھی کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی موت پر تعزیت کی اور کہا کہ وہ جائے حادثہ کا دورہ کریں گے اور سوگوار خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔