لوگوں کی موت آکسیجن کی قلت سے نہیں، حکومت کی غلطیوں سے ہوئی: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکز کی مودی حکومت نے 20 جولائی کو پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران کسی کی بھی موت آکسیجن کی کمی سے نہیں ہوئی۔ اب اس تعلق سے کانگریس جنرل سکریٹری اور یو پی انچارج پرینکا گاندھی کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’موت کی وجہ آکسیجن کی قلت نہیں ہے بلکہ حکومت کی غلط پالیسی رہی ہے۔‘‘

کورونا کی وجہ سے ہوئی اموات کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے جواب پر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اموات اس لیے ہوئیں کیوںکہ وبا والے سال میں سرکار نے آکسیجن کی برآمدات میں 700 فیصد اضافہ کیا اور حکومت نے آکسیجن ٹرانسپورٹ کرنے والے ٹینکروں کا انتظام نہیں کیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بااختیار گروپ اور پارلیمانی کمیٹی کے مشورے پر آکسیجن دستیاب کرنے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹس کی تنصیب میں کوئی سرگرمی نہیں دکھائی گئی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔