مدھیہ پردیش: اسلام پورہ میں پولس عملہ پر حملہ، 2 کانسٹیبل زخمی
وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان نے بھوپال میں پولس دستے پر ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ”کورونا کی وبا سے بچاؤ میں لگے پولس دستے پر حملہ برداشت نہیں کیا جائےگا۔“
بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال مکے تلیا تھانہ علاقے کے اسلام پورا میں کچھ لوگوں کے ذریعہ پولیس پر حملہ کیا گیا، جس میں دو کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات اسلام پورا علاقے میں کچھ لوگوں کے جمع ہونے کی اطلاع پر پولیس دستہ موقع پر پہنچا، جہاں لوگوں نے پولیس پر لاٹھی اور تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔ اس واقعہ میں پولیس کے دو کانسٹیبل زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد پولیس نے فریادی کانسٹیبل کی شکایت پر سات نامزد سمیت تقریباً ایک درجن لوگوں پر کیس درج کرلیا ہے۔ واقعہ کے بعد معاملے کی جانچ میں پولیس لگ گئی ہے، لیکن ابھی تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس ملزمین کی تلاش کر رہی ہے۔
اس درمیان مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے دارالحکومت بھوپال میں پولیس دستے پر ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ کورونا کی اس وبا سے بچاؤ میں لگے پولیس دستے پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شیوراج چوہان نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’دن رات ایک کرکے عوام کو اس وبا سے بچانے میں لگے پولیس اہلکاروں پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا، ’کبوتر‘ ہو ’کچوڑی‘، کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ بدامنی پھیلانے والے غنڈے بدمعاشوں کو سبق سکھانا بے حد ضروری ہے۔ ان غنڈوں پر قومی سکیورٹی قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔