بے قابو کورونا سے لوگ خوفزدہ! 24 گھنٹوں میں 251 افراد ہلاک، 53476 نئے معاملے درج

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 53476 نئے کیسز درج کیے گئے، جو اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ اس سے قبل بدھ کے روز 47262 نئے کیسز درج کیے گئے تھے۔

تصویر ویپن
تصویر ویپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے انفیکشن کے کیسز میں تیز اضافے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 53 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 251 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 53476 نئے کیسز درج کئے گئے، جو اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ اس سے قبل بدھ کے روز 47262 نئے کیسز درج کیے گئے تھے، جبکہ منگل کے روز یہ تعداد 40715، پیر کے روز 46951، اتوار کے روز 43846، ہفتہ کے روز 40953 اور جمعہ کے روز 39726 درج کی گئی۔

اس دوران کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 251 درج کی گئی ہے۔ بدھ کے روز یہ تعداد 275 پہنچ گئی تھی، منگل کے روز یہ تعداد 199 پیر کے روز 212، اتوار کے 197، ہفتے کے روز 188، جمعہ کے روز 154، جمعرات کے روز 172،بدھ کے روز 188، منگل کے روز 131 درج کی گئی تھی۔ دریں اثنا ملک میں اب تک 53145709 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 53476 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 87 ہزار 534 ہو گئی ہے۔ اس دوران 26490 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک 11231650 مریض کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔ فعا ل کیسز 26735 بڑھ کر 395192 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران مزید 251 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 160692 ہوگئی ہے۔


ملک میں شفا یابی کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 95.28 فیصد ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی شرح 3.35 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.36 فیصد ہے۔ مہاراشٹر کورونا کے فعال کیسز کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز 16662 کی رفتار سے بڑھنے سے ان کی تعداد بڑھ کر 248604 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 15098 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2262593 پہنچ گئی ہے، جبکہ مزید 95 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 53684 ہوگئی ہے۔

ہریانہ میں اس دوران فعال کیسز میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ یہاں فعال کیسز 596 بڑھ کر 6745 ہو گئے ہیں۔ وہیں اس وبا سے 3110 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 272714 افراد اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں فعال کیسز 479 بڑھ کر 4890 ہوگئے ہیں۔ یہاں اب تک 10973 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی جبکہ 635364 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز بڑھ کر 3782 ہوگئے ہیں اور 10312 افراد کی موت ہو ئی ہے۔ ریاست میں اب تک 567771 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔


تلنگانہ میں فعال کیسز بڑھ کر 3684 ہوچکے ہیں اور 1680 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 299427 افراد اس وبا سے صحتیات ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فعال کیسز 330 بڑھ کر 2946 پہنچ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کے مزید 251 مریض صحتیاب ہو ئے ہیں جس سے کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 884978 ہو گئی ہے، جبکہ 7197 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں فعا ل کیسز 544 بڑھ کر 4388 ہو گئے ہیں۔ وہیں اس وبا سے 8769 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 596286 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔