مدھیہ پردیش: پرائیویٹ یونیورسٹی احاطہ میں ہنومان چالیسہ پڑھنے پر جرمانہ، جانچ کا حکم

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے نزدیک سیہور واقع ایک پرائیویٹ یونیورسٹی احاطہ میں ہنومان چالیسہ پڑھنے پر 7 طلبا پر جرمانہ لگائے جانے کے معاملے نے طول پکڑ لیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا / آئی اے این ایس
مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے نزدیک سیہور واقع ایک پرائیویٹ یونیورسٹی احاطہ میں ہنومان چالیسہ پڑھنے پر 7 طلبا پر جرمانہ لگائے جانے کے معاملے نے طول پکڑ لیا ہے۔ حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جرمانہ نہ وصولنے اور پورے معاملے کی جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ یونیورسٹی کے بی ٹیک سال دوئم کے طلبا کچھ دن قبل ہاسٹل روم میں اجتماعی طور سے ہنومان چالیسا پڑھ رہے تھے۔ اس بات کی شکایت دیگر طلبا نے مینجمنٹ سے کی۔ اس پر مینجمنٹ نے تحقیقات کی جس میں الزام کو درست پایا اور ساتوں طلبا پر 5-5 ہزار روپے کا جرمانہ لگا دیا۔

مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ نجی طور پر کوئی پوجا پاٹھ کرتا ہے تو کوئی دقت نہیں ہے، لیکن اجتماعی طور پر بغیر کسی اجازت کے اس طرح کے انعقاد نہیں کیے جا سکتے، بھلے ہی وہ روم کے اندر ہی کیوں نہ ہو۔ اس معاملے کے طول پکڑنے پر ریاست کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کا کہنا ہے کہ ہنومان چالیسہ پڑھنے پر پرائیویٹ یونیورسٹی کے طلبا سے کوئی جرمانہ نہیں وصول کیا جائے گا۔ کلکٹر کو پورے معاملے کی تفصیلی جانچ کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ بچوں کو سمجھایا تو جا سکتا ہے، لیکن ہنومان چالیسہ ہندوستان میں نہیں پڑھیں گے تو کہاں پڑھیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔