پیگاسس پروجیکٹ: ’ہم جانتے ہیں کہ وہ کیا پڑھ رہے ہیں‘، راہل گاندھی کا مودی حکومت پر طنز

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیگاسس سافٹ ویئر معاملے کو لے کر مودی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے ’وہ‘ کیا پڑھ رہے ہیں، جو بھی آپ کے فون میں ہے۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

قومی آواز بیورو

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعہ جاسوسی اور اپوزیشن لیڈروں، میڈیا اہلکاروں اور دیگر بڑی ہستیوں کے فون کی جاسوسی کو لے کر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ ’’ہم جانتے ہیں کہ وہ کیا پڑھ رہے ہیں۔ جو کچھ بھی آپ کے فون میں ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ’دی وائر‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کے کم از کم 40 صحافیوں کے فون نمبر اس لیکڈ (افشا) فہرست میں پائے گئے ہیں اور فورنسک جانچ سے جن کی تصدیق ہوئی ہے کہ یا تو ان نمبروں کی جاسوسی ہوئی یا انھیں ٹارگیٹ کیا گیا۔ اس کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کا استعمال کیا گیا۔


’دی وائر‘ نے کہا کہ جن صحافیوں کے نمبر اس فہرست میں پائے گئے ہیں ان میں ہندوستان ٹائمز، انڈین ایکسپریس، انڈیا ٹوڈے، نیٹورک 18 اور دی ہندو کے صحافی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔