پرینکا گاندھی نے منی منجری کیس کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا کیا مطالبہ

منی منجری کی خودکشی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ”منی منجری کی فیملی کو انصاف ملے اس کے لیے سبھی باتوں کا سامنے آنا اور غیر جانبدارانہ جانچ بہت ضروری ہے۔“

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش واقع بلیا میں پیر کی شام کو 30 سالہ پی سی ایس افسر منی منجری نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ اس تعلق سے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ”بلیا میں تعینات غازی پور باشندہ جواں سال افسر منی منجری کے بارے میں افسوسناک خبر ملی۔ خبروں کے مطابق انھوں نے انتظامیہ کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے تھے۔“ پرینکا گاندھی نے مزید لکھا ہے کہ ”منی منجری کی فیملی کو انصاف ملے اس کے لیے سبھی باتوں کا سامنے آنا اور غیر جانبدارانہ جانچ بہت ضروری ہے۔“

واضح رہے کہ بلیا میں پی سی ایس افسر منی منجری نے پھانسی لگا کر اپنی جانے دے دی۔ یہ خبر ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ شری ہری پرتاپ شاہی اور ایس پی دیویندر ناتھ کے ساتھ ہی فورنسک ٹیم موقع پر پہنچی۔ جانکاری کے مطابق پولس کو جائے وقوع سے خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ اس نوٹ میں خاتون افسر نے سسٹم پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے خود کو سیاست میں پھنسائے جانے کی بات لکھی ہے۔ اب پولس اس خودکشی نوٹ اور افسر کی کال ڈیٹیل کے ذریعہ خودکشی کی وجہ تلاش کرنے میں مصروف ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔