پے ٹی ایم گاہکوں کا ڈیٹا چوری، ہیکرز نے مانگا تاوان،کمپنی مالک کی سکریٹری گرفتار

پے ٹی ایم کے گاہکوں کا ڈیٹا چوری ہو گیا جسے لوٹانے کے عوض میں کمپنی کے مالک وجے شیکھر شرما سے 20 کروڑ روپے کے تاوان کی مانگ کی گئی، پولس نے شرما کی سکریٹری سمیت تین ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

کمپنی کا ڈیٹا ابھی پوری طرح ریکور نہیں ہو سکا ہے۔
کمپنی کا ڈیٹا ابھی پوری طرح ریکور نہیں ہو سکا ہے۔
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کے کروڑوں لوگوں کے لئے آن لائن منی ٹرنسفر کرنے والی معروف الیکٹرانک والیٹ (جیب) کا ڈیٹا چوری ہونے کی سنسنی خیز خبر منظر عام پر آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، ہیکرز نے پے ٹی ایم کے تمام صارفین کا ڈیٹا چوری کر کے کمپنی کے مالک وجے شیکھر شرما سے 20 کروڑ کا تاوان مانگا۔ تاوان مانگنے والے 3 افراد کو نوئیڈا پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد پے ٹی ایم کے ہی ملازمین ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں میں کمپنی کے مالک وجے شیکھر کی خاتون سکریٹری بھی شامل ہے۔ گرفتار شدہ خاتون چیئرمین کے عہدے پر فائز ہے۔

تاوان مانگے جانے کی شکایت پے ٹی ایم کے مالک وجے شیکھر شرما نے نوئیڈا کے ایس ایس پی سے کی تھی، جس کے بعد سیکٹر 20 تھانہ کی پولس نے سرگرمی سے کارروائی کی اور ملزمین کو گرفتار کر لیا۔

پولس کی پوچھ گچھ میں معلوم چلا کہ وجے شیکھر کی خاتون سکریٹری نے اپنے دوسرے معاونین کی مدد سے کمپنی میں گاہکوں کا اربوں روپے کے اہم ڈیٹا کو چرا لیا۔ اس کے بعد ان لوگوں نے وجے شیکھر شرما کے اس ڈیٹا کے عوض میں 20 کروڑ روپے کا تاوان مانگا۔ پولس نے سرولانس اور سائبر سیل کی مدد سے ملزمین کی گرفتاری کو انجام دیا۔

حالانکہ معاملہ کا ایک ملزم ابھی فرار ہے۔ پولس چوری کئے گئے ڈیٹا کو ریکور کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ جب تک مفرور ملزم گرفتار نہیں ہو جاتا یہ پختہ طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ کتنے صارفین کا ڈیٹا ہیکرز کے پاس تھا۔ پولس یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا ملزمین نے صارفین کے ڈیٹا کا کوئی غلط استعمال تو نہیں کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Oct 2018, 7:09 PM