مدھیہ پردیش میں پٹواری نے لی 5 ہزار روپے کی رشوت، پولیس سامنے آئی تو نگل گیا!

ایس پی سنجے ساہو نے بتایا کہ ایک شخص نے شکایت کی تھی کہ پٹواری نے اس سے رشوت مانگی ہے۔ پٹواری کو رقم وصول کرنے کے بعد جیسے ہی پولیس ٹیم کو دیکھتے تو وہ اس رقم کو نگل گیا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے کٹنی سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک پٹواری نے ایک شخص سے 5 ہزار روپے رشوت کے طور پر وصول کئے لیکن جب اسے لگا کہ اسے پکڑنے کے لئے جال بچھایا گیا ہے تو اس نے اس رقم کو نگل لیا۔ واقعے کے بعد پولیس ملزم کو قریبی اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا۔

ایس پی ای ( اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ) ایس پی سنجے ساہو کے مطابق پٹواری گجیندر سنگھ نے اپنے نجی دفتر میں 5 ہزار روپے رشوت لی لیکن رشوت لینے کے بعد اس نے محسوس کیا کہ وہ اس کی وجہ سے لوک آیکت اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ کے جال میں پھنس سکتا ہے اور رنگے ہاتھ گرفتار ہو سکتا ہے تو اس نے فوری طور پر رشوت کی ساری رقم نگل لی!


ایس پی سنجے ساہو نے بتایا کہ برکھیڑا گاؤں کے ایک شخص نے شکایت کی تھی کہ پٹواری نے اس سے رشوت مانگی ہے۔ جب اس نے پٹواری کو رقم دی گئی تو اسے شک ہو گیا اور اس نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی رقم نگل لی۔ فی الحال پولیس نے ملزم پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔