’ہندوستانی شہریت کے لئے موزوں پاسپورٹ لازمی نہیں‘
ہائی کورٹ نے کہا کہ 1955 ایکٹ کے سیکشن 5 (1) (سی) میں بھی یہ نہیں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے۔
کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ کوئی بھی غیر ملکی موزوں پاسپورٹ کے بغیر بھی ہندوستانی شہریت کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ تاہم اسے درخواست پیش کرنے والے تمام افراد کو پاسپورٹ نہیں پیش کرنے کی معقول وجہ بتانی ہوگی۔
جسٹس سبیاچی بھٹاچاریہ نے ایک عرضی کی سماعت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ درخواست گزار نے کہا کہ سٹیزن شپ 2009 کے رول نمبر 11 میں پاسپورٹ کی شرط نہیں لگائی گئی ہے۔ جب کہ چیپٹرنمبر 3 کے کلاز نمبر 9 میں کہا گیا ہے کہ شہریت کے لئے درخواست دیتے وقت دیگر دستاویز کے ساتھ پاسپورٹ کی کاپی کو منسلک کرنا ہوگا۔
ہائی کورٹ نے اپنے تبصرے میں کہا کہ اس کلوز میں ایسا کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ 1955 ایکٹ کے سیکشن 5 (1) (سی) میں بھی یہ نہیں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے۔
عدالت عالیہ نے کہا کہ جب تک ایسے درخواست دہندگان کو تھوڑی رعایت نہیں دی جائے تب تک ہندوستان میں طویل مدت سے قیام پزیر ایماندار لوگ بھی ملکی معیشت اور متنوع ثقافت میں شراکت کے باوجود ہندوستانی شہریت کے لئے درخواست پیش کرنے سے محروم رہیں گے اور یہ دستور ہند کی دفعہ 14 کی اصل روح کے منافی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔