پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ملتوی، اسرارالحق قاسمی کو خراج عقیدت پیش
سرمائی اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا کی کارروائی رکن پارلیمنٹ اسرارالحق قاسمی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ملتوی کر دی گئی۔ اب باضابطہ اجلاس 12 دسمبر سے شروع ہوگی۔
آج پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہوا لیکن گزشتہ دنوں انتقال کیے رکن پارلیمنٹ اسرارالحق قاسمی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔ اب اجلاس کل یعنی 12 دسمبر سے باضابطہ شروع ہوگا۔ آج سرمائی اجلاس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے پریس سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انھوں نے کہا کہ یہ سرمائی اجلاس انتہائی اہم ہے کیونکہ اس میں عوام سے متعلق اہم ایشوز پر بحث کی ضرورت ہے۔ انھوں نے بھروسہ ظاہر کیا کہ پارلیمنٹ کے سبھی اراکین عوامی جذبات کی قدر کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ’’ہماری کوشش ہے کہ سبھی ایشوز پر پارلیمنٹ کے اندر کھل کر بحث ہو۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ تقریباً ایک مہینے تک چلنے والا پارلیمنٹ کا یہ سرمائی اجلاس کئی معنوں میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ مودی حکومت کی کوشش ہوگی کہ راجیہ سبھا میں زیر التوا تین طلاق آرڈیننس کو پاس کرائی جائے لیکن اپوزیشن اس کے خلاف ہے۔ مرکزی حکومت تین طلاق کو جرم قرار دینے والا آرڈیننس پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت انڈین میڈیکل کونسل ترمیم اور انڈین کمپنی قاموم میں ترمیم کے آرڈیننس کو بل کی شکل میں اسی اجلاس میں پاس کرانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Dec 2018, 11:35 AM